Jasarat News:
2026-07-24@06:46:33 GMT

رمضان المبارک کا آغاز، متوقع تاریخ کیا ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رجب کی آمد کے ساتھ ہی رمضان 2026 کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی تاہم حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد 29 شعبان کو طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مہینہ رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا۔

ڈاکٹر طہ رباہ، انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا کہ رجب کا نیا چاند 20 دسمبر بروز ہفتہ صبح 3:45 بجے قاہرہ کے وقت پیدا ہوگا اور اسی دن اسے دیکھنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر رباہ کا کہنا تھا کہ نئے چاند کو مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے بعد 14 منٹ اور قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان متوقع ہے، جب کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ غروب ہو جائے گا۔

رجب، ہجری کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور شعبان و رمضان سے پہلے آتا ہے، اس لیے اسے روحانی تیاری کا مہینہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز متوقع طور پر 19 فروری ہوگا۔ تاہم، حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد سعودی عرب میں 29 شعبان کو طے کی جائے گی۔

رمضان 2026 میں روزوں کے اوقات مسلم ممالک میں مختلف ہوں گے، مہینے کے ابتدائی دنوں میں روزہ لگ بھگ 12 گھنٹے ہوگا، جبکہ ماہ کے اختتام تک روزے کا دورانیہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان