data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-2-10
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے آٹو بھان روڈپر تعلیمی اداروں کے نزدیک شراب خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ماحول اور گنجان آبادی اور مساجد و مدارس کے قریب اس قسم کے غیر اخلاقی مراکز کھولنا ملک و ملت کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی تشخص، سماجی اقدار اور تہذیبی ورثے کے خلاف کھلی جارحیت کے مترادف ہیں۔ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ نوجوان نسل پہلے ہی بے راہ روی کے گوناگوں خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں شراب خانوں کا قیام معاشرتی بگاڑ کو مزید بڑھائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو فی الفور اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے اس غیر سنجیدہ اور عوام دشمن اقدام کی جامع تحقیقات کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام، والدین، تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور سماجی تنظیمیں اس مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔مرکزی ترجمان نے اعلان کیا کہ جمعیت علما پاکستان اس مسئلے پر بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی سطح پر ایسے غیر اخلاقی منصوبوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرہ اسلامی اصولوں، اعتدال اور تہذیب و اخلاق کے دائرے میں ہی ترقی کر سکتا ہے اور اسی مقصد کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کردی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکیورٹی کے لیے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کے لیے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا، جبکہ غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی مؤثر بنانے کے لیے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز او ر ڈی پی اوز کو متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کے لیے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا، دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے کا مقصد غیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کے لیے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے، شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا، اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان شہری پنجاب پولیس تعلیمی ادارے ڈیجیٹل نگرانی سی سی ٹی وی کیمرے محفوظ صوبہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات قابل مذمت ہیں ،احسن ناغڑ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت
  • پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کے احکامات
  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم
  • نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
  • ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تاریخی تبدیلی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت
  • پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم