رجب المرجب کا چاند؛ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کی رجب المرجب کے چاند کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔
اس وقت ربیع الثانی کا آخری عشرہ ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمان یکم رجب المرجب کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں،اس کی ایک وجہ رمضان المبارک بھی ہے کیونکہ رجب کا چاند طلوع ہونے کے بعد رمضان المبارک کو صرف دو ماہ باقی رہ جاتے ہیں،رجب ہجری کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
محکمہ موسمیات نے سال 1447 ہجری کا ماہ رجب کا مہینہ 21 یا 22 دسمبر 2025 سے شروع ہونے کی پیش گوئی کردی تاہم چونکہ اسلامی مہینے چاند کی رویت پر مبنی ہوتے ہیں، لہٰذا تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں۔
بہرحال حتمی اعلان تو رویت ہلال کمیٹی ہی اپنے مقررہ وقت پر کرے گی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رجب کا
پڑھیں:
این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد:این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔
وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
تمام افسران کو خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں مستقل کیا تھا، ایف آئی اے افسران نے ان افسران کے خلاف رٹ بھی دائر کی تھی۔