قمرجاوید باجوہ اور3 ججوں کے احتساب کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ اور تین ججوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے چاہییں۔
ادارے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی ہے، یقین ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید اتنی دور تک چلے گئے تھے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، ادارے نے ان کا احتساب کرکے درست قدم اٹھایا ہے۔
ناصر بٹ نے سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور جج اعجاز الاحسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا کہا تینوں ججز نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا؟ ان تین ججوں کا بھی احتساب سپریم کورٹ یا حکومت کو کرنا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کی حکومت گرانے میں ملوث تمام کرداروں، جن میں تین ججز اور قمر باجوہ شامل ہیں، کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے چاہییں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب ہو جائے گا تو آئندہ کوئی اس طرح چلتی حکومت نہیں گرائے گا۔
سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ نوازشریف سے زیادتی کرنیوالے سارے کرداروں کو معافی مانگنی چاہیے۔
سینیٹر سے سوال کیا گیا کہ سزا کے باوجود نواز شریف اور ن لیگ نے قمر باجوہ کو ایکسٹینشن (توسیع) کے لیے ووٹ کیوں دیا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کیا فیصلہ ہوا، نواز شریف بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی رائے میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔