پاراچنار، الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں ولادتِ حضرت فاطمہ زہراءؑ و یومِ تاسیس کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت اور منقبت کا خوبصورت سلسلہ جاری رہا۔ مقررین نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کی سیرتِ طیبہ، ان کی تعلیمات اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی، ساتھ ہی فاؤنڈیشن کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن پاراچنار کی جانب سے ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور یومِ تاسیس کے موقع پر ایک شاندار، روح پرور اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُرنور محفل میں علاقے کے مشران، معزز اساتذہ، اسکول کے پرنسپل صاحبان، دینی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور فاؤنڈیشن کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت اور منقبت کا خوبصورت سلسلہ جاری رہا۔ مقررین نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کی سیرتِ طیبہ، ان کی تعلیمات اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی، ساتھ ہی فاؤنڈیشن کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر دعائیہ کلمات ادا کیے گئے اور شرکاء کی خدمت میں تبرک پیش کیا گیا۔ تقریب نہایت خوبصورت، منظم اور باوقار انداز میں اپنے اختتام کو پہنچی۔ الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس بامقصد اقدام کو شرکاء نے سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کی علمی و روحانی محافل کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت فاطمہ زہراء روشنی ڈالی
پڑھیں:
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ کر دیے گئے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کو دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تقریب اب 24 جولائی کو منعقد ہوگی اور صدر ٹرمپ اس میں شرکت کریں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ تقریب واشنگٹن میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے اور امریکی سیاسی و میڈیا حلقوں کی اہم تقریبات میں شمار ہوتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ’پاگل عناصر‘ کو اپنی طرزِ زندگی یا اپنے شیڈول میں تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سرگرمیاں اور سرکاری تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا وہ تقریب میں پہلے کی طرح سخت اور دوٹوک انداز میں خطاب کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریب پنسلوانیا ایونیو پر واقع والڈورف آسٹوریا کے بال روم میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام کی تعمیر میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بعد ازاں امریکی حکام نے ملزم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا باضابطہ الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پریس ڈنر کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اب تقریب کی دوبارہ میزبانی کے اعلان کو صدر ٹرمپ کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی اور سکیورٹی اداروں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔