اپنے پیغام میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا ہے کہ آج امتِ مسلمہ بالخصوص ملتِ جعفریہ کو سیرتِ زہراءؑ کو اپنی اجتماعی اور فلاحی ترجیحات کا مرکز بنانا ہوگا، حضرت زہراءؑ نے ہمیشہ مظلوموں، محروم طبقات اور عدل کے قیام کیلئے آواز بلند کی، اور یہی پیغام آج ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے 20 جمادی الثانی دخترِ رسول ﷺ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت زہراءؑ کی ذات اقدس عالمِ انسانیت کیلئے کامل ترین اسوہ اور عملی قرآن کا مظہر ہے، آپؑ کی سیرت میں تقویٰ، عفت، ایثار، عدل، علم اور شجاعت اپنی معراج پر نظر آتے ہیں جو ہر دور میں انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ بی بی فاطمہؑ نے مدینہ کی اسلامی بستی میں ایک ایسے گھرانے کی بنیاد رکھی جس نے فکر، کردار، حریت اور قربانی کی ایسی روشن مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کو روشنی دیتی رہیں گی، آپؑ کی زندگی آج کی خواتین و مرد کے لیے بہترین نمونہ ہے اور آپؑ کے خطبات، تعلیمات اور اجتماعی کردار امت کی اصلاح کا بنیادی چارٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ بالخصوص ملتِ جعفریہ کو سیرتِ زہراءؑ کو اپنی اجتماعی اور فلاحی ترجیحات کا مرکز بنانا ہوگا، حضرت زہراءؑ نے ہمیشہ مظلوموں، محروم طبقات اور عدل کے قیام کیلئے آواز بلند کی، اور یہی پیغام آج ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ معاشرتی بگاڑ، ناانصافی، اخلاقی زوال اور تقسیم کے اس دور میں سیرتِ فاطمیؑ ہی وہ حقیقی راستہ ہے جو اتحاد، کردار سازی اور اجتماعی اصلاح کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پوری ملت جعفریہ، پاکستان اور عالمِ اسلام کو یومِ ولادتِ باسعادتِ سیدہ نساء العالمینؑ کی مبارکباد پیش کی۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، ملتِ جعفریہ کو استقامت عطا کرے اور ہمیں حضرت فاطمہ زہراءؑ کی سیرت پر عمل کی توفیق بخشے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری