سونے کی قیمت میں 10ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 174روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
بھارت میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں آئے روز سونے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ممبئی میں آج 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔
اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ سونے کی قیمتوں میں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز شامل نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ30 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ ممبئی اورکلکتہ سمیت دیگر شہروں میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب بھارت میں فی کلو گرام چاندی کی قیمت میں بھی 9000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک کلو چاندی کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دسمبر میں بھارت میں 3.50 فیصد سے 3.75 فیصد تک سونے کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔
بھارت میں کون سے عوامل سونے کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں؟
میں بین الاقوامی شرح مارکیٹ ، درآمدی محصولات، ٹیکس اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ بنیادی طور پر سونے کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت
گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔