جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ خاتون جنت کا یوم ولادت عید کا دن ہے، حضرت خدیجة الکبری ٰ کی وفات کے بعد حضرت فاطمہ بنت اسد نے دختر رسول کا خیال رکھا، شیعہ وہ ہے جس کے مکمل اعضاء و جوارح پر اہل بیت اطہارؑ کی مرضی چلے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت عید کا دن ہے، کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فاطمہ الزہرا ؑکی شکل میں بیٹی عطا فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجة الکبری ٰ سلام اللہ علیہا کی وفات کے بعد سب سے زیادہ جس خاتون نے خاتون جنت کا خیال رکھا وہ حضرت فاطمہ بنت اسد ہیں، البتہ ان کے علاوہ بھی چند خواتین کا تذکرہ ملتا ہے۔ روایات کے مطابق جناب فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی عمر 18 برس کے لگ بھگ ہے، اپنے اس عرصہ حیات میں پاک بی بی نے ایک مکمل زندگی گزاری، جو نمونہ عمل قرار پائی، چاہے وہ بیٹی کی صورت میں ہو، بیوی یا ماں کی صورت میں۔
 
رسول خدا فرماتے ہیں اے عائشہ! جب میں نے جنت کی خوشبو سونگنی ہوتی ہے تو اپنی بیٹی زہراؑ کے ہاتھ چوم لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سردارالانبیاء تک بات پہنچانے کیلئے بہترین توسل ذات گرامی فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ کے حوالے سے استاد العلماء قبلہ علامہ محمد یار نجفی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ وہ شخص کہ جس کے مکمل اعضاء و جوارح پر اہلبیت اطہارؑ کی مرضی چلے تو وہ شیعہ ہے، اگر محمد و آل محمد کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں گے تو شیعہ اہلبیت کہلائیں گے۔ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ بی بی زہراؑ فرماتی ہیں کہ ہماری محبت کی سانچے میں زندگی گزاریں گے تو پھر آپ ہمارے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت مباہلہ، آیت تطہیر وہ آیات ہیں جنہیں خاص طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ شان بی بی زہرا ؑکے حق میں نازل ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سلام اللہ علیہا نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک