ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودگی سب سے زیادہ نقصان بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اس برس شدید فضائی آلودگی اور گھنے کہرے کے دوہرے بحران سے گزر رہی ہے۔ شہر کی ہوا بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور بیشتر علاقوں میں فضائی معیار انتہائی سنگین درجہ بندی میں ہے۔ ایسے مقامات بہت کم ہیں جہاں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کی سطح 300 سے نیچے ریکارڈ ہوئی ہو۔ صبح کے اوقات میں شہر بھر میں کہرے اور آلودگی کی موٹی تہہ چھائی رہتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ کم اور سانس لینے میں دشواری بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کے پھیلاؤ کا اشاریہ خطرناک حد تک گر کر 800 مربع میٹر فی سیکنڈ رہ گیا ہے، جبکہ 6000 سے کم سطح بھی تشویشناک سمجھی جاتی ہے۔

ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی کم رہنے کے باعث آلودگی فضا میں ہی ٹھہری ہوئی ہے۔ ہفتے تک صبح کے وقت ہلکا کہرا اور جزوی بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ فضائی معیار "بہت خراب" زمرے میں رہنے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کئی علاقوں میں اے کیو آئی 700 سے 800 کے درمیان دیکھا گیا۔ سب سے خراب صورتحال دیپ وہار میں رہی جہاں یہ سطح 850 ریکارڈ کی گئی۔ بھلسوا لینڈفل کے قریب 550، روہنی میں 631، اشوک وہار میں 754 اور جہانگیر پوری میں 690 کی سطح ریکارڈ ہوئی۔ نئی دہلی کے مرکزی حصے میں بھی فضائی معیار "انتہائی سنگین" زمرے میں رہا۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودگی سب سے زیادہ نقصان بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو پہنچا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فضا میں موجود باریک ذرات بڑھنے سے قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 70 فیصد اور کم وزن کے بچوں کی پیدائش کا امکان 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بچوں میں دمہ، الرجی اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی نے دہلی کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ ساؤتھ ایکس، صدر بازار، کملانگر اور پیتم پورہ جیسے تجارتی مراکز میں گاہکوں کی آمد کم ہونے کے باعث خرید و فروخت میں 20 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ تعمیراتی شعبہ، سیاحت اور گاڑیوں کی فروخت بھی سست روی کا شکار ہے جبکہ طبی اخراجات بڑھنے سے خاندانوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر جی آر اے پی (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) نافذ ہے مگر سپریم کورٹ نے اس کے ناقص نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت کے مطابق آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا داخلہ روکنے میں سنگین غفلت برتی گئی۔ دوسری جانب سی اے کیو ایم (کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ) نے معمولی بہتری پر پابندیوں میں نرمی کی جس پر عوام نے سوالات اٹھائے ہیں۔ فضا میں زہریلے ذرات کے کہرے کے ساتھ نیچے ٹھہر جانے سے دہلی این سی آر میں سموگ مزید گہرا ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات، سانس کی تکالیف اور معمولتِ زندگی میں رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گھر کے اندر صاف ہوا برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق کے باعث کیا ہے

پڑھیں:

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر
  • ریلوے میں بوگیوں کی شدید کمی سے ٹرین آپریشن متاثر
  • ریلوے کو بوگیوں کی شدید قلت، ٹرین آپریشن بری طرح متاثر
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • کراچی؛ فلیٹ سے 3 خواتین کی لاش ملنے کا معاملہ، گھر کے سربراہ کا اہم خط سامنے آگیا
  • وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی
  • ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
  • پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق پہلی مستند جائزہ رپورٹ جاری