آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اس مبارک دن کا تقاضا ہے کہ ہم سیدہ کائناتؑ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے دینِ حقیقی کی خدمت، عدل کے قیام اور مظلومین کی حمایت کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے یومِ ولادتِ باسعادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر عالمِ اسلام، ملتِ جعفریہ اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادرِ حسنینؑ، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت اور ولایتِ علوی سے وابستگی کا کامل نمونہ ہے، جو آج کی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمی کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشرے میں عورت کی حقیقی عظمت الٰہی تربیت، اخلاقِ فاطمی اور کردارِ پاکیزہ میں پوشیدہ ہے۔ آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اس مبارک دن کا تقاضا ہے کہ ہم سیدہ کائناتؑ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے دینِ حقیقی کی خدمت، عدل کے قیام اور مظلومین کی حمایت کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے پوری ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ آخر میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدہ فاطمہؑ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی رضوی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کی حقیقی ترقی کیسے ممکن ہے؟

پاکستان کی حقیقی ترقی کیسے ممکن ہے؟

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں تقریب
  • پاراچنار، الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں ولادتِ حضرت فاطمہ زہراءؑ و یومِ تاسیس کی تقریب
  • حضرت بی بی فاطمہؑ کی مکمل زندگی نمونہ عمل ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی
  • سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • حضرت فاطمہ زہراؑ کی اجتماعی، اخلاقی اور انقلابی سیرت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
  • سیدہ کائناتؓ امتِ مسلمہ کی خواتین کیلئے کامل رول ماڈل ہیں، لبنیٰ مشتاق
  • پیکرِ صدق و وفا سیّدنا ابُوبکر صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ
  • حضرت زہرا (س) کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے، شیخ احمد علی نوری 
  • پاکستان کی حقیقی ترقی کیسے ممکن ہے؟