اسلامی اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام ممکن نہیں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
آئی ٹی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پارٹی کے پانچ نکاتی منشور کو قوم کی امیدوں اور ملک کے مستقبل کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور وحدت کا دار و مدار آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ایک منصفانہ نظام کے قیام پر ہے، جب تک انصاف ہر شہری کے در تک نہیں پہنچتا، مساوات اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اسلامی تحریک پاکستان کا منشور کسی ایک جماعت کے لیے نہیں، بلکہ پوری قوم کے اجتماعی مفاد کے لیے ہے، ہمارا منشور ان اصولوں پر قائم ہے، جس میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عادلانہ نظام کا قیام، عوام کے حقوق کا تحفظ، اسلامی اقدار کا فروغ شامل ہے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار ہماری تہذیب اور ریاست کا بنیادی حصہ ہیں، جنہیں مضبوط کیے بغیر معاشرتی اصلاح ممکن نہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اسلامی تحریک پاکستان ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتی رہے گی اور ایک ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باوقار اور مساوی حقوق کا حامل محسوس کرے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی اقدار کہا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-31