data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسبین: آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے تاریخی ریکارڈز میں ایک اور شاندار اضافہ کر دیا۔

گابا میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران اسٹارک نے پہلی اننگز میں اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

مچل اسٹارک نے بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کا 415 واں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم کے پاس تھا، جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسٹارک نے یہ سنگ میل اپنے 102 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔

کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں نے اسٹارک کی اس کارکردگی کو حیرت انگیز قرار دیا ہے، کیونکہ یہ کامیابی نہ صرف فاسٹ بولنگ کی تاریخ میں ایک نمایاں سنگ میل ہے بلکہ آسٹریلوی کرکٹ کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا عالمی اعزاز انگلینڈ کے سابق بولر جیمز اینڈرسن کے پاس ہے، جنہوں نے 188 میچز میں 704 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسٹارک کا یہ کارنامہ انہیں فاسٹ بولنگ کے عالمی ایلیٹ میں ایک اور مقام دلاتا ہے اور ایشز سیریز کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔

اسٹارک کی کامیابی نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو نہ صرف حیران کیا بلکہ نوجوان بولرز کے لیے بھی ایک تحریک پیدا کی ہے کہ وہ محنت اور لگن سے کھیل کے نئے ریکارڈز قائم کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹارک نے فاسٹ بولر ٹیسٹ کرکٹ

پڑھیں:

فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟ 

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی