Daily Mumtaz:
2025-12-04@14:33:54 GMT

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

 

آسٹریلیا (ویب ڈیسک) مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے، انھوں نے وسیم اکرم کی 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تاریخی ایشنز سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بریسبن میں جاری ہے، جہاں مچل اسٹارک نے ایک بار پھر اپنی باؤلنگ سے حریف ٹیم کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے، لیفٹ آرم باؤلر نے نہ صرف پہلی اننگز میں 71 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کر لی ہیں بلکہ تیسری وکٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔

میچل اسٹارک نے ہیری بروک کو 31 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کیں تھیں جب کہ مچل اسٹارک نے 101 ٹیسٹ میچز میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے دیگر باؤلرز میں چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ 317 کے ساتھ چوتھے جب کہ مچل جانسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنوبی افریقا کیخلاف نامناسب حرکت بھارتی فاسٹ بولر کو مہنگی پڑگئی

بھارتی فاسٹ بولر ہرشت رانا کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول 1 خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ہرشت رانا نے رانچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بیٹر کی وکٹ لینے کے بعد ایسے الفاظ، اشاروں یا حرکات سے متعلق ہے جو اسے اشتعال دلا سکتے ہوں یا اس کی دل آزاری کا باعث بنیں۔

واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 22ویں اوور میں پیش آیا، جب ہرشت رانا نے ڈیوالڈ بریوس کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی سمت ایسا اشارہ کیا جو بیٹر کو اشتعال دلا سکتا تھا۔

اس حرکت کے نتیجے میں ہرشت رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا، جو 24 ماہ میں ان کا پہلا پوائنٹ ہے۔

ہرشت رانا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رِچی رچرڈسن کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

امپائروں جیارمن مدن گوپال، سیم نوگاسکی، تھرڈٖ امپائر روڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روہن پنڈت نے ان پر چارج عائد کیا تھا۔

لیول 1 کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو سرزنش، میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔

India pacer reprimanded for breaching the ICC Code of Conduct.

Details ⬇https://t.co/0WVp1chcP2

— ICC (@ICC) December 3, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا،یورپ میں بھارتی شہریوں پرپابندی سےمودی حکومت پریشان
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
  • ایرانی ہدایت کار کو امریکہ میں ایوارڈ، اپنے ملک میں قید کی سزا
  • شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
  • ملی سائرس نے چار سال کے تعلقات کے بعد اپنے دوست سے منگنی کرلی
  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کا امکان روشن
  • جنوبی افریقا کیخلاف نامناسب حرکت بھارتی فاسٹ بولر کو مہنگی پڑگئی
  • ہاف میراتھون میں 137 شرٹس کے ساتھ دوڑ، امریکی شہری نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا