آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف گابا میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ بدھ کی سہ پہر پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے اور کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔

آسٹریلیا کو انجرڈ اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی ڈھونڈنا ہے اور اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں۔

تاہم اسمتھ نے اس فیصلے سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے۔

پیٹ کمنز کی شمولیت اس لیے حیران کن ہوگی کیونکہ انہیں انہیں ابتدائی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن وہ پرتھ اور برسبین میں نیٹ سیشنز کے دوران بہترین فارم میں نظر آئے ہیں۔

اسمتھ کے مطابق، کمنز نیٹس میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ میچ کی شدت الگ ہوتی ہے لیکن وہ کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کمنز برینڈن ڈوگٹ کی جگہ بھی لے سکتے ہیں، مگر جولائی سے میچ نہ کھیلنے کے باعث ان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پر خدشات موجود ہیں۔

اگر آسٹریلیا اسپنر کے بغیر مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو کمنز کا بوجھ کم رکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کی واپسی مزید ممکن ہو جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈوپلیسی، معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے منہ موڑ لیا

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔

"The memories, the challenges, and the energy of India will stay with me forever"

Glenn Maxwell has decided to opt out of the upcoming IPL auction pic.twitter.com/lx2x1uSTn0

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 2, 2025

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے 1355 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل شامل نہیں ہیں۔

گلین میکسویل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے مختصر عرصے میں اہم کردار ادا کیا، مگر ایک خراب سیزن کے باعث ٹیم نے انہیں ریلیز کردیا تھا۔

2025 کے میگا آکشن میں پنجاب کنگز نے انہیں خریدا تھا لیکن وہاں بھی مایوس کن کارکردگی کے باعث فائنلسٹ ٹیم نے انہیں برقرار نہیں رکھا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کنگز سے ریلیز ہونے کے بعد گلین میکسویل نے آئی پی ایل منی آکشن میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اسی لیے ممکن ہے کہ وہ 2026 کا ایڈیشن نہ کھیلیں۔

واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی نے حال ہی میں آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر
  • انگلینڈ کے سابق کرکٹر روبن اسمتھ انتقال کر گئے
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
  • ایشیز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، عثمان خواجہ باہر
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا
  • ایشیز: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کردی
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
  • ڈوپلیسی، معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے منہ موڑ لیا
  • بی سی سی آئی کی گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر کیساتھ ہنگامی میٹنگ، اہم فیصلوں کا امکان