کچے سے اغوا ہونے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
ملتان سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا تہکال کا رہائشی تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کو بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد مغوی گھر پہنچا ہے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر عمائدین نے تاوان کی رقم ادا کی، مغوی کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کو ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے، دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان سے تعاون کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تاوان کی
پڑھیں:
آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے پر یونیورسٹی طالبہ اغوا، پولیس نے بازیاب کروا لیا
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے میں اغوا کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واردات تین روز قبل پیش آئی۔ ڈی پی او ساہیوال، عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی تھی، لیکن کچھ دیر بعد اس کا فون بند ہو گیا اور وہ یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اسے آن لائن پیسے کمانے کا لالچ دے کر اغوا کیا۔ فرید ٹاؤن پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواکار خاتون کو گرفتار کیا اور 19 سالہ طالبہ کو محفوظ مقام پر واپس پہنچایا۔