لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے  کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ

چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا  مقدمہ درج ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرویز الہ ی

پڑھیں:

عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251127-01-16
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکیل نے درخواست کی کہ عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح جوڈیشل پاور کا استعمال کرکیمسائل حل کراوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں نے بھی بھارتی فلم ’ایک دن کا سی ایم‘ دیکھی تھی، وہ جو سب کو معطل کرتا رہتا ہے۔ سیشن جج سے متعلق عدالت عظمیٰ کی 2004ء کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے ، اس پر آرڈر پاس کریں گے ، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے‘ سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے‘ عدالت عظمیٰ نے تو 2004ء میں آبزرویشن دیں تھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو نوٹیفکیشن آپ چیلنج کر رہے ہیں اس میں بظاہر کوئی غیر قانونی چیز نہیں، جو بات آپ کر رہے ہیں اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جج کو بحال کردیا تھا، آپ کو بڑے ادب سے سمجھا دیا ہے پھر بھی آپ کو مسئلہ ہے تو لاہور ہائی کورٹ جائیں۔ دوران سماعت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم ‘‘ کا بھی تذکرہ کیا گیا، وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ میں نے ایک بھارتی مووی دیکھی ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ اس میں وہ بندہ صحیح پاور استعمال کرتا ہے، عدالت بھی ایسے ہی اپنی جوڈیشل پاور کا خود استعمال کرے اور ان مسائل کو حل کروائے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جی وہ فلم میں نے بھی دیکھی تھی ، وہ جو سب کو معطل کرتا رہتا ہے، آپ رستوں کی بندش کی پٹیشن دائر کریں ہم اس کو الگ سے دیکھ لیں گے۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کے دلائل کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لیگل ایڈ ایکٹ 2019 پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
  • عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
  • شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مجھ پر 27، 28 کیسز ہیں: چوہدری پرویز الہٰی
  • الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست منظور