ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی:ابوظہبی ٹی10 لیگ میں ناردرن واریئرز نے شاندار بیٹنگ اور بہترین بولنگ کے امتزاج سے یو اے ای بُلز کو 35 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کامیابی میں مرکزی کردار نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹر کولن منرو کا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔
ناردرن واریئرز نے یو اے ای بُلز کو 138 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں یو اے ای بُلز بیٹنگ کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہے۔عظمت اللہ عمرزئی، شاہنواز دھانی اور شاہد بھٹہ نے دو، دو شکار کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ایک لمحے کے لیے بھی سنبھلنے نہ دیا۔ فل سالٹ، روومن پاول اور ٹام مورز جیسے بیٹرز بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 103 رنز تک محدود رہی۔دوسرے میچ میں آسپن اسٹیلینز نے شاندار بیٹنگ اور متوازن بولنگ کے ذریعے ڈیولکن گلیڈی ایٹرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹیلینز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 134رنزبنائے۔رحمان اللہ گرباز نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا،
جبکہ آخر میں شیرفین ردرفورڈ(48 ناٹ آؤٹ) اور بین کٹنگ (15 ناٹ آؤٹ) نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز جوڑ کر اسکور کو مشکل بنا دیا۔ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی اننگز کبھی بھی مکمل طور پر رفتار نہ پکڑ سکی۔ نکولس پوران اور آندرے رسل نے مختصر مزاحمت دکھائی مگر وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے رن ریٹ کو مزید مشکل بنا دیا۔حفیظ الرحمان نے 13 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹائمل ملز سمیت دیگر بولرز نے بھی نپی تلی لائن و لینتھ سے بیٹرز کو باندھے رکھا۔ گلیڈی ایٹرز 101/6 تک ہی پہنچ سکے اور اسٹیلینز نے شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم اگلی خبرآئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی کی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر رونمائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رنز کی
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو