اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ پر سنگین الزامات پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی منزلیں تعمیر
بلڈنگ کنٹرول قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم کر دیے

معروف کراچی مقبول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں خصوصاً پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی طور پر بلند ہوتی عمارتیں شہریوں کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار پر ان غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ’سٹی مافیا‘سے ملی بھگت کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق،بلڈنگ افسران سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 1اور 2پر بلڈنگ کنٹرول کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کنسٹرکشن مافیا کے خلاف کارروائی روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔سوسائٹی کے متعدد رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ بلاک 3پلاٹ نمبر 1اور 2پر غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی بلند و بالا عمارتیں منظوری شدہ پلان کے برعکس ہیں، جس کی وجہ سے انہیں پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر پر دباؤ بڑھنے سے نہ صرف پرانی عمارتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، بلکہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سوسائٹی انتظامیہ کے اندرونی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پلاٹ نمبر 1اور 2پر قانونی حد سے زیادہ منزلیں تعمیر کرنے والے بلڈرز کے خلاف شکایتیں درج ہونے کے باوجود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کی نگرانی میں متعلقہ محکموں نے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ایک نامعلوم ملازم کے مطابق، پلاٹ نمبر 1اور 2کے بلڈرز کے خلاف کیسز کو جان بوجھ کر کمزور رکھا جاتا ہے ، نوٹسز پر عملدرآمد نہیں ہوپاتا، اور جرمانے کیے جانے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہتے ہیں۔ یہ سب اوپر کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے ، ہم ہمیشہ قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں۔بلاک 3پلاٹ نمبر 1اور 2 کے معاملے پر بھی مناسب کارروائی جاری ہے ۔کچھ لوگ ذاتی مفادات کے تحت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ تمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔تاہم، رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ پلاٹ نمبر 1اور 2پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات سمیت اس اسکینڈل کی ایماندارانہ تحقیقات کی جائے اور سوسائٹی کے اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے شفاف اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ شہریوں کو ان کا جائز حق مل سکے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پلاٹ نمبر 1اور 2پر کے خلاف

پڑھیں:

محکمہ ریونیو کے افسران کے خلاف خلیل قمبرانی واہل خانہ کا احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جام نواز علی کے گاؤں بیرانی کے رہائشی بھائی خلیل قمبرانی اور نعیم قمبرانی نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنے سسرالی رشتہ دار نظر محمد عرف ماسٹر حبیب اللہ کی جانب سے محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت سے پلاٹ کے کاغذات تبدیل کرانے اور ملکیت کے تنازعہ پر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر کریم بخش قمبرانی کی زندگی میں ہی ان کے سمدھی نظر محمد عرف ماسٹر حبیب اللہ نے والد کے 3 ہزار 55 اسکوائر فٹ کے پلاٹ کے جعلی کاغذات تیار کروا کر مگسی برادری کے افراد کو فروخت کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2012ء میں نظر محمد نے محکمہ ریونیو اہلکاروں کی ملی بھگت سے والد ڈاکٹر کریم بخش کے جعلی دستخط کرکے 4 ہزار اسکوائر فٹ پلاٹ کے دستاویزات بنوائے، جس کے خلاف کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔متاثرین کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر ان کا گھر تعمیر تھا جسے منہدم کرکے اس کا لوہا، گارڈر اور دیگر سامان مسلح افراد کی مدد سے نظر محمد لے گیاہے اور اب پلاٹ خالی پڑا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عدالت میں کیس چلنے کے باوجود نظر محمد نے پلاٹ کو مگسی برادری کے محمد بچل مگسی اور رانو مگسی کے ہاتھ بیچ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد نظر محمد اور مگسی برادری کے افراد نے کیس واپس نہ لینے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے اور اغوا ء کی سنگین دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جس سے انہیں جان و مال کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا جامعہ کراچی کے غیرقانونی اقدام پرشدید تشویش کا اظہار
  • سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال کی خوب صورتی بلند عمارتوں سے اجڑنے لگی
  • سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: 53 ہزار سکھوں نے ووٹ دے کر بھارتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا
  • کراچی میں چینی سپلائی رُکنے سے بحران بڑھ گیا؛ قیمت بلند ترین سطح پر
  • سندھ بلڈنگ،فیڈرل بی ایریا غیرقانونی عمارتوں کے جنگل میں بدلنے لگا
  • محکمہ ریونیو کے افسران کے خلاف خلیل قمبرانی واہل خانہ کا احتجاج