Daily Mumtaz:
2025-11-20@20:50:51 GMT

اسلامک گیمز: ہائی جمپر شہروز خان کی مایوس کن کارکردگی

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

اسلامک گیمز: ہائی جمپر شہروز خان کی مایوس کن کارکردگی

 

سلام آباد (صغیر چوہدری )اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستانی ہائی جمپر شہروز خان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوے پاکستان کو میڈل دلوانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شہروز خان کا نام خصوصی طور پر اسلامک گیمز میں شامل کرایا تھا جبکہ گیمز کی سلیکشن کیلٸے منعقدہ ہائی جمپ کے ٹرائلز آرمی کے احمد فراز نے جیتے تھے اور شہروز خان نے ٹرائلز میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ریاض میں جاری مقابلوں کےہائی جمپ ایونٹ میں شہروز خان 2.

08 میٹر کی جمپ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔گولڈ میڈل ازبکستان کے عامر ناگیئیف نے 2.15 میٹر جمپ لگا کر اپنے نام کیا، جبکہ ترکی کے یاسر کوڈوبان نے 2.15 میٹر کی ہی جمپ کے باوجود دوسرا بہترین ریکارڈ ہونے کی وجہ سے چاندی کا تمغہ جیتا۔ عمان کے ایتھلیٹ نے 2.13 میٹر کی جمپ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا

آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد 11 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوکر نویں نمبر پر آگئے۔

حارث روف 5 درجہ ترقی پا کر 23ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچ درجہ تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔

آل راونڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راونڈرز ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بولنگ میں ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا
  • اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ،23نمبرپر آگیا
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ
  • ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم
  • ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا 
  • ارشد ندیم نے اسلامک یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل