ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔

گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے برانز میڈل پایا تھا۔

پاکستان کی عروشہ سعید نے نمائشی کھیل کرش میں برانز جیتا مگر یہ ریکارڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔

7نومبر سے شروع ہونے والے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ پولیس گیمز، 14 برس کا تعطل ختم، ہیڈکوارٹرز میں تقریب کے ساتھ گیمز کا آغاز

کراچی:

سندھ پولیس گیمز کا14 برس سے جاری تعطل اختتام کو پہنچا اور پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں افتتاحی  تقریب کے ساتھ پولیس گیمز 2025 کا آغاز ہوگیا۔

سندھ پولیس گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار تھے جہاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سابق مشہور کھلاڑیوں، سیاست دانوں اور فن کاروں سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک اور سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ کی زیر نگرانی 4روزہ گیمز میں 18 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 900 میڈلز اور 78 ٹرافیز کے لیے مختلف یونٹس کے12دستوں میں شامل بشمول 117 خواتین  1570 اہلکار اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔

سندھ پولیس گیمز 2025 میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ہاکی، ہاف میراتھن، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال، سوئمنگ، شوٹنگ بال، شوٹنگ، ٹگ آف وار اور  والی بال کے مقابلے ہوں گے جبکہ اسلٹ کورس کو نمائشی مقابلہ کی حیثیت حاصل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس پر ماضی میں بہت تنقید ہوتی رہی ہے، ہماری کوشش تھی کہ عوام کو پولیس کا مثبت اور حقیقی چہرہ دکھائیں، پولیس کی کوششوں سے ہی کراچی کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور امن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں، محکمہ پولیس میں کھیلوں اور فن کاروں کا بھی کوٹا ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے کہا کہ 14سال بعد سندھ پولیس گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، کراچی اور اندرون سندھ پولیس کو مختلف جرائم کے چیلنجز  درپیش تھے، 3سال مسلسل آپریشن کلین اپ جاری رہا، تمام اداروں نے مل کر اقدامات کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بھی اپنا کردار ادا کیا، ہم نے جارحانہ پولیسنگ کی، نوگو ایریاز کا خاتمہ کیا،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 30فیصد کمی آئی، اغوا برائے تاوان نہ ہونے کے برابر ہے اور محکمہ پولیس میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید اوڈھو نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پولیس نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، جرائم کی شرح میں بہت کمی دیکھنے میں آرہی ہے،کچے کے علاقے میں قانون کی رٹ قائم کرنے میں کامیابی ملی ہے، دیگر محکموں کی طرح پولیس میں بھی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین پی سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ 14 برس کے بعد پولیس کے لیے کھیلوں کا انعقاد ایک اہم ٹاسک تھا جس کو مکمل کرنے میں کامیابی ملی،گیمز کی کامیابی سے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا
  • اسلامک گیمز: ہائی جمپر شہروز خان کی مایوس کن کارکردگی
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان
  • ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا 
  • ارشد ندیم نے اسلامک یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • سندھ پولیس گیمز، 14 برس کا تعطل ختم، ہیڈکوارٹرز میں تقریب کے ساتھ گیمز کا آغاز
  • نیلسن منڈیلا امن سیمینار کے مقررین کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل