پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اے ڈی سی جی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو پولیس اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لائی تھی۔
پیشی سے واپسی پر اقبال سنگھیڑا چکری موٹروے ریسٹ ایریا میں پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اقبال سنگھیڑا
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔