ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی بتائیں ہورہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتاہے ، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے، آج ان لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میگا پراجیکٹ شروع کیے، کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکیں نہ بنائی ہوں، آپ کے پاس یہ سڑکیں ہیں تو ان پر بسیں چل رہی ہیں، آپ نے جہاں بھی جانا ہوتاہے تو 20 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ بھی زیادہ نہیں ہے یہ بزرگوں کیلئے مفت ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھایا ہو، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں پنجاب کا ہر شہری برابر ہے، ن لیگ کے علاوہ پنجاب میں کسی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیرھ سال میں جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی ، الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی، کچھ لوگوں نے کئی سال ضائع کردیے اور کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب کی خواتین خود کو محفوظ نہیں سمجھیں گئی، میں چین سے نہیں بیٹھوں گی، راولپنڈی میں قلیل مدت میں 10 لاکھ گھر بنانے جارہے ہیں،ایک لاکھ سے زائد گھر اِس وقت زیر تعمیر ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں ، پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال آخری مراحل میں ہے جو جنوری میں فعال ہو جائے گا، ایک وقت وہ تھا جب اِسی صوبے میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات بند کردی گئیں تھیں، اب مریضوں کو گھر پر کینسر ، شوگر اور یرقان کی ادویات مل رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 20 شہروں میں کاڈیالوجی سینٹر بنا رہا ہے، ہر شہر میں جدید ہسپتال بنائیں گے، ہم نے پنجاب میں سموگ سے بچا کے اقدامات کیے ،ایک سال میں 70 فیصد سموگ میں کمی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طلبہ کے لییت سکالر شپ پروگرام شروع کیا، کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، صوبے میں بروقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، گاں میں بھی شہروں جیسی سہولیات فراہم کررہے ہیں، پوٹھوہار کے ہر گھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نوازشریف کے نام کی تختی لگی ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم اسحاق ڈار کی قطری وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کو آتا ہے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں مخالفین بھی مریم نواز نے کہا کہ کام کرنا پنجاب کا

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن