کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ملزم سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اقبال سگھیڑا کو پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم واش روم استعمال کرنے کے بہانے چکری سروس ایریا سے فرار ہوا۔
کرپںشن کیس میں گرفتار سیالکوٹ کے سابق ADCR اقبال سنگھیڑا کی @RwpPolice حراست سے ڈرامائی فرار کی کہانی سنیں، ملزم 13 نومبر کو فرار ہوتا ہے، مقدمہ 2 دن بعد درج ہوتا ہے، ملزم کو لاہور سے راولپنڈی کی عدالت پیش کیا گیا واپسی پر موٹروے ریسٹ ایریا سے ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا???? pic.
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 17, 2025
غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل احمد بلال یاسر اور ڈرائیور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ملزم کو فرار کروا کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم بھائیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اسے پرائیویٹ گاڑی میں فرار کروایا گیا۔
ملزم اقبال سگھیڑا دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں لاہور جیل میں بند تھا اور اسے اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینٹی کرپشن پولیس حراست مقدمہ درج ملزم فرار وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن پولیس حراست وی نیوز
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔