شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
کراچی:
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ کے علاقے میں کلہاڑی کے وار کرکے 30 سالہ امین ولد پیارو نامی شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
پولیس نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع اور ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت آمنہ اور علی اکبر کے نام سے ہوئی۔
پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ آمنہ اور ملزم علی اکبر کے درمیان چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا فیصلہ کیا۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم علی اکبر نے اپنے ساتھی غلام حسین کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار سے مقتول کو قتل کیا، آمنہ نے اپنے شوہر کے قتل کے لیے علی اکبر کو اُکسایا اور مکمل معاونت فراہم کی۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ غلام حسین نے واردات کے عوض 40 ہزار روپے سے زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا جس پر منصوبہ بندی کی گئی۔
پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرابپور،چوری کی واردات میں2 شہری موٹرسائیکل سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، تاجر سے موبائل فون چھیننے کے واقعہ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج،پہلی واردات اکری پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی جہاںپر مویشی تاجر محراب شر کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، دوسری واردات درس پولیس تھانہ کی حدود گاؤں گولو پوٹو میں ہوئی جہاں پر روڈ پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے زمینوں پر گئے وڈیرا اسماعیل ابڑو کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، درس پولیس تھانہ کی حدود میں نیو جتوئی رابطہ سڑک لنک روڈ پر تاجر دوست محمد سومرو سے رہزنوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جس پر وہ احتجاج پر مجبور ہیں اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کارروائی میں 2 منشیات فروش،ایک رہزن،4روپوش، اشتہاری ملزم گرفتار، نوشہرو فیروز پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش عبد الطیف جٹ کو 600گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بوگس چیک کے ایک مقدمہ میں روپوش ملزم سکندر علی مشوری کو گرفتار کرلیا ہے، ہالانی پولیس نے ایک کارروائی میں موٹر سائیکل پر شراب کی ہوم ڈلیوری کرنے والے ملزم امداد مری کو گرفتار کرلیا ہے، لاکھا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں رہزن اعجاز لاشاری کو بغیر لائسنس پستول،3گولیوں سمیت گرفتار کر لیا، پولیس نے ایک دوسری کارروائی کے دوران مقدمہ قتل میں اشتہاری ملزم احمد علی ڈاہری کو گرفتار کرلیا ہے، نیو جتوئی پولیس نے ایک کارروائی میں روپوش ملزم پرویز خاص خیلی کو بغیر لائسنس اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ٹھارو شاہ پولیس نے ایک کارروائی میں ارادہ قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم امتیاز سیال کو گرفتار کر لیا ہے۔