ابوالحسن اصفہانی روڈ پرچلتی موٹرسائیکل سوارفائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا نوجوان کو ٹارگٹ کرکے چلتی موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نوجوان گرگیا اور ایک منٹ بعد دو مسلح موٹر سائیکل آگئے اور گرنے والے نوجوان کو مزید گولیاں ماریں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو روکا اور اس کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نوجوان کو رنجش پر قتل کیا گیا ہے معاملہ پراسرار ہے، عینی شاہدین کے مطابق چند قدم دور کار سے فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فوڈ رائیڈر کے ساتھ جانے والا شخص کار میں سوار تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوان کو
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔