کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی تھی، جسے بروقت قابو پا لیا گیا۔
کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے تاکہ آگ کی کوئی باقیات مکمل طور پر ختم کی جا سکیں۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ارجنٹینا کے ایزیزا صنعتی علاقے میں بڑا دھماکا، متعدد فیکٹریاں متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ارجنٹینا کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں ہونے والے زور دار دھماکے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
حکام کے مطابق دھماکا اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں شدید متاثر ہوئیں اور دور دور تک گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
میئر ایزیزا نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں آگ کے بڑے بڑے شعلے بلند ہوتے نظر آئے جو تیزی سے مختلف سمتوں میں پھیلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور فیکٹریوں کے اندر لگی آگ کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحے قبل انہوں نے آسمان سے ایک پراسرار چیز کو زمین کی طرف آتا دیکھا۔ عوامی گفتگو کے بعد علاقے میں ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ تاہم میئر کے مطابق حکام نے آگ پر مکمل قابو پانے تک طیارہ گرنے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔