کراچی کے لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ، متعدد پتھارے جل کر راکھ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:شہر کے مصروف تجارتی علاقے لائٹ ہاؤس کے لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا بازار میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی کارروائی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریسکیو 1122 کے مزید تین فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل کر لیے گئے، یوں مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، کولنگ مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات اور مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی جس کے باعث کپڑوں کے کئی پتھارے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی دکانداروں کے بروقت تعاون سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر آگ لگنے کے محرکات کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ
پڑھیں:
اسلام آباد: کچہری پارکنگ میں سلینڈر دھماکے سے ایک ہلاک، متعدد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں کچہری کے پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی میں سلینڈر دھماکے سے ہولناک واقعہ پیش آیا۔ زرایع کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریبی گاڑیاں بھی اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کچہری کے ایریا میں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے سائلین بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ سلینڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا، تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ دھماکے کے اصل اسباب معلوم کیے جا سکیں۔