کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ طارق روڈ کی ایک معروف مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر درآمد شدہ کپڑے اور سامان بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔
چھاپے کے دوران کسٹمز حکام نے متعدد دکانوں اور گوداموں سے غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دکانداروں نے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی، جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام طارق روڈ کے مختلف شاپنگ مالز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر چکے ہیں۔