اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس کی صدارت اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے ہدایت دی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کر کے اس حوالے سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیخ وقاص اکرم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ جج نے حکم دیا کہ پولیس ملزمان کی حاضری یقینی بنائے تاکہ کیس کی کارروائی مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔