بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے سوڈان کے مظلوم عوام کے المناک قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے مقابلے میں واضح اور مؤثر موقف اختیار کریں اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مدیرِ حوزہ ہائے علمیۂ ایران کی جانب سے سوڈان کے عوام پر ہونے والے بھیانک ظلم کی مذمت میں جاری کردہ بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
ایسے دنوں میں جب اسلامی دنیا کو ترقی، استحکام اور باہمی تعاون کی شدید ضرورت ہے، اور امتِ مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایسے میں سوڈان کے مظلوم عوام کے اجتماعی قتل عام اور دس ہزاروں انسانوں کے بے گھر ہونے کی المناک خبریں اور دل دہلا دینے والی تصاویر دنیا بھر کے باشعور اور انسان دوست افراد کے دلوں کو زخمی کر رہی ہیں۔ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔

ان تلخ اور جانکاہ واقعات کے پسِ پشت ہمیشہ عالمی استعمار اور صہیونی رژیم کی براہِ راست یا بالواسطہ مداخلت کارفرما رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے اسلام ان سنگین جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور مسلم حکومتوں، عوام اور دانشورانِ امت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مظالم کے مقابل خاموش نہ رہیں، اور استعمار و صہیونیت کی آلودہ سازشوں کے خلاف بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک، بالخصوص سوڈان، میں آزادی، کرامت اور عدل کے دفاع میں کردار ادا کریں۔ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے مراکز سے بھی امید ہے کہ وہ اس انسانی سانحے پر فی الفور اور مضبوط موقف اختیار کریں اور خونریزی، ظلم و جبری ہجرت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

آخر میں، دینی مدارس کے مدیر نے سوڈان کے داغ دار خاندانوں اور مظلوم عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوندِ متعال انہیں صبر و نصرت عطا فرمائے اور امتِ اسلامیہ کو فتنوں اور استکباری قوتوں کی بالا دستی سے محفوظ رکھے۔
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مظلوم عوام سوڈان کے اور ان کے لیے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی