گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ابرار حسین استوری)گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد اورنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے78ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان،ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر محمد شریف،پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات خدیجہ اکبر،سابق کوارڈنیٹرز صابر حسین اور عالم نور حیدر، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی،گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام کے صدر ابرار حسین استوری، سیکرٹری غلام عباس و ممبران، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب جعفر علی بلتی، صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ زوالقرنین اقبال سمیت بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے باسی، وکلا،صحافی، طلبا و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جہاں بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوئیں وہی پر 2009 گلگت بلتستان آرڈر جو بہت اچھا ہوا جس کے تحت گورنر،وزیر اعلی سمیت کچھ بہتر حقوق ملے لیکن اس آرڈر سے گلگت بلتستان کے چار اہم سبجیکٹ چھین لئے گئے جن میں منرلز، ہائیڈرو، سیاحت اور جنگلات کا تھا جو وزیر اعظم کے انڈر چلے گئے،اب اگر یہ چار سبجیکٹ نکالیں تو پیچھے کیا بچتا ہے،2009 سے پہلے مائینگ کا لائیسنس گلگت بلتستان دیتا تھا اس کے بعد وزیر اعظم کے پاس چلا گیا، جنگلات کا ادارہ پہلے کشمیر افئیرز کے انڈر تھا جو وزیر اعظم کے پاس چلا گیا،پاور یا بجلی کے حوالے سے منصوبہ لگانا ہے تو وزیر کے پاس جانا ہوگا،سیاحت کے حوالے سے پالیسی بنانا ہے تو اختیارات وزیر اعظم کے پاس چلے گئے، 2009 کے آرڈر میں جو سکم تھے انہیں 2018 آرڈر میں جیسے اٹھارویں ترمیم کے زریعے دیگر صوبوں کو اختیارات ملے تھے
وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملے.
غیرترقیاتی بجٹ بہت زیادہ جبکہ ترقیاتی بجث اس کے مقابلے میں بہت کم ہے. 2009 آرڈر میں موجود سکم آرڈر 2018 میں ختم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک آزادی گلگت بلتستان تحریک آزادی پاکستان سے ہی منسوب ہے. 1947 سے قبل گلگت بلتستان بھی ون یونٹ نہیں تھا.،مختلف چھوٹی چھوٹی اسٹیٹ تھیں جبکہ 1954 تک داریل تانگیر بھی باقاعدہ گلگت بلتستان کا حصہ نہیں تھے،ہمارے بڑوں نے ہنگامی صورتحال پر اس تحریک آزادی کا آغاز کیا اور کامیاب ہوئے،ہم آج کے دن اپنے ان جنگ آزادی کے ہیروز اکابرین، آبا و اجداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈوگروں سے آزادی دلائی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہیروز نے اپنے زور بازو گلگت بلتستان کو آزاد کرایا،گلگت بلتستان کے عوام لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر پاکستان میں شامل ہوا،یہاں کی عوام آج بھی پرامید ہیں اور کلمہ کی بنیاد پر پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت کے جوان سینے پر گولیاں کھا کر بھی پاکستان کی بقا اور محبت نبھا رہے ہیں،پاکستان ہی گلگت بلتستان کی شناخت ہے،گلگت بلتستان کی جغرافیائی حالات کو سمجھنا ہوگا,گلگت بلتستان پاکستان کا روشن چہرہ ہے،آج کے دن عہد کریں گلگت بلتستان میں سچ اور جھوٹ میں فرق کریں،گلگت بلتستان کی ترقی امن اور خوشحالی کیلئے سب کو اکھٹے ہوما ہوگا،نوجوان پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،گلگت بلتستان کی عوام نے مودی کی نسل کو بھگایا تھا،آج بھی گلگت بلتستان کی عوام مودی اور اس کی نسل کو سبق سیکھانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما شریف استوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کا شناختی کارڈ سے لیکر پہاڑ تک پاکستان کے ہیں مگر بدقستمی جب حقوق کی بات ہوتی ہے تو متنازعہ کہا جاتا ہے،ہماری شناخت کیا ہے،ہماری آزادی کی حیثیت کیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق سے محروم ہیں،گلگت بلتستان سیاحت اور معدنیات کیلئے سب سے زیادہ موزوں ہے،گلگت بلتستان کے وسائل کے ساتھ حقوق پر بھی وفاق کو کام کرنے کی ضرورت ہے،گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینا پاکستان کے مفاد میں ہے. تقریب سے رہنما پیپلزپارٹی خدیجہ اکبر، سابق کوارڈنیٹرز صابر حسین، عالم نور حیدر، صدر پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ ذوالقرنین اقبال، رہنما ن لیگ انجنئیر شبیر، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی، سیکرٹری گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم غلام عباس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد ابرار حسین استوری،سیکرٹری غلام عباس، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب جعفر بلتی و دیگر نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم آزادی کی
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں