صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحافی برادری اور ان کے خاندان نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر مضبوط ہوں بلکہ جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ رہیں، آئی ٹی کورسز کی مفت فراہمی صحافیوں کے بچوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم کا پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے ایک اور فلاحی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع ملتان کے ساتھ ایک اہم معاہدہ (ایم او یو) سائن کیا، اس معاہدے کے تحت ملتان پریس کلب کے ممبران اور ان کے بچوں کے لیے چھ سے زائد جدید آئی ٹی کورسز بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ ان کورسز کی مارکیٹ میں فیسز ہزاروں روپے میں ہوتی ہیں، تاہم جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے یہ تربیتی مواقع اب ملتان پریس کلب کے ممبران کے لیے بلامعاوضہ دستیاب ہوں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی اور صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون کو علم، تربیت اور فلاح کے سفر کی نئی سمت قرار دیا۔

صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے اس موقع پر کہا ہماری کوشش ہے کہ صحافی برادری اور ان کے خاندان نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر مضبوط ہوں بلکہ جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ رہیں۔ آئی ٹی کورسز کی مفت فراہمی صحافیوں کے بچوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ ہم جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ معاشرتی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا صحافت معاشرے کا شعور ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ شعور علم، تربیت اور اخلاقی بنیادوں پر مزید مضبوط ہو۔ جماعت اسلامی ہمیشہ ایسے اقدامات کی حامی رہی ہے جو عوامی فلاح اور قومی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملتان پریس کلب کے بچوں کے لیے جماعت اسلامی آئی ٹی کورسز پریس کلب کے شکیل انجم اور ان کے

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا

جماعتِ اسلامی کراچی نے خودکار ’فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم‘ (ای چالان) کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں پر بغیر مناسب انفراسٹرکچر کے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ای چالان نظام غیر منصفانہ اور غیر شفاف

درخواست میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم کے تحت خلاف ورزی کا چالان گاڑی کے مالک کو بھیج دیا جاتا ہے، چاہے گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں اور محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں پرانے مالکان کا ڈیٹا درج ہے، جس سے بے گناہ شہریوں پر غلط جرمانے عائد ہو رہے ہیں۔

انفراسٹرکچر کے بغیر خودکار نظام غیر قانونی

درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ شہر میں زیبرا کراسنگ، رفتار کی حد کے نشانات اور مناسب سڑکیں موجود نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک پولیس خود رانگ وے چلاتی ہے۔ ایسی صورت میں شہریوں کو چالان کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے۔

بھاری جرمانے اور شہری مشکلات

منعم ظفر کے مطابق 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے ہزاروں روپے کے چالان ادا کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

ای چالان کے تحت ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زائد شہریوں پر جرمانے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ٹرانسپورٹ ناکافی ہے، مگر شہریوں کو ہی نااہلی کا خمیازہ بھاری جرمانوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا

جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں کو معطل کیا جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اس نظام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

منعم ظفر نے کہا کہ ٹیکس دینے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اس لیے ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا قبول نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای چالان جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

متعلقہ مضامین

  • جمعیت سے وابستہ رہا، سید مودودیؒ کی تحریریں ذہن پر نقش ہیں، سعد رفیق
  • جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا
  • 27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے: لیاقت بلوچ
  • ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ
  • پی آئی بی ایف کا جماعت اسلامی کے قومی معاشی مکالمے کا خیر مقدم
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے