Jasarat News:
2025-10-31@08:02:41 GMT

حلقہ خواتین کی جانب سے اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام بیٹھک اسکول فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکن مرکزی شوریٰ اسما سفیر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامات، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں اداروں کی ذمے داران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے تیاریوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔پرنسپل رابعہ خبیب نے کہا کہ جامعۃ المحصنات کی طالبات اجتماعِ عام میں اپنی ذمے داریاں بھرپور طریقے سے انجام دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات اور اساتذہ دونوں اس اجتماع کو تاریخی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان میں غیر معمولی جذبہ و ولولہ پایا جاتا ہے۔بیٹھک اسکول کی نگرانِ اجتماعِ عام فائزہ صدیقی نے کہا کہ اسکول کے طلبہ و طالبات اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے پُرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ، خصوصاً خواتین معلمات‘‘بدل دو نظام’’کے پیغام کو عام کرنے میں سرگرم ہیں۔بیٹھک اسکول کی ٹیم عزم، حوصلے اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام خواتین کی فکری، دعوتی اور تنظیمی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔جاوداں فہیم نے کہا کہ اجتماعِ عام کارکنان کے اندر ایک نیا جوش، جذبہ اور عزمِ نو پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فرسودہ اور گلے سڑے نظام کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کے لیے پڑھی لکھی خواتین کو یکسوئی کے ساتھ جدوجہد تیز کرنی ہوگی۔جاوداں فہیم نے تمام خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملک کی ہر عورت کو اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ آئیے، ہماری اجتماعیت، نظم اور عزم کو قریب سے دیکھیں اور اس تحریک اصلاحِ معاشرہ کا حصہ بنیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جاوداں فہیم حلقہ خواتین کے لیے

پڑھیں:

معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،احمد ادریس چوہان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-19
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خواتین کے کاروبار کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی یہ کوششیں خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف آگاہی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ خواتین کو عملی میدان میں آنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کمرشل بینکوں کو بھی اسی طرز کے تربیتی پروگرامز منعقد کرنے چاہئیں تاکہ خواتین کو مالیاتی نظام تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔نائب صدر شان سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری طبقہ اور بینکاری شعبہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان دونوں کے اشتراک سے ہی علاقائی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر ہمیشہ اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کو ایسے شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام خواتین شرکاء کو ان کے عزم اور کاروباری جذبے پر سراہا۔پروگرام کی میزبانی صبغت اللہ لوناری نے کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک پاکستان عدیل ظہور کھوکھر اور ڈپٹی چیف منیجر عبدالغفور نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطابات میں خواتین کو مالی نظام میں شامل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات، ایس ایم ایز کے لیے جاری مختلف سہولتیں اور خواتین کے لیے خصوصی اسکیمز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ عدیل ظہور کھوکھر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا مقصد خواتین کاروباری طبقے کو مالیاتی نظام میں مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بآسانی قرضہ جات اور دیگر مالی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔پروگرام میںچیمبر کے وفد میں کنوینرز شیخ احمد حسین، یاسین خلجی، ایوب شیخ اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان ، بینک، این جی اوز و دیگر کاروباری خواتین بھی موجود تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین