کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 اور پامال کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کراچی منتقل ہونے کے سوال پر حیران کن انداز میں استغفراللّٰہ کہا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
جویریہ سعود نے صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کو جواب میں کہا کہ کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جو اس کو گندا کہتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کو گندا کہہ رہے ہیں، کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر ہمیں تو ہماری دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے۔
انہوں نے بطور کراچی کی رہائشی یہ واضح کیا کہ شہر کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل دو حصوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، کچھ صارفین صبا قمر کے بیان کو ناپسند کر رہے ہیں جبکہ دیگر ان کے حقِ رائے دہی کا احترام کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، لیکن شہر واقعی بہت گندا اور ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے، ایک اور نے کہا کہ کراچی والوں کو اپنی گورننس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے تاکہ شہر صاف ہو سکے۔
کچھ صارفین نے صبا قمر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کسی شہر کو پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے، ممکن ہے صبا کو اپنا شہر زیادہ پسند ہو۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد قطری وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
نیویارک:قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ پرجنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں کو انتہائی مایوس کن اور دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تمام سرخ لکیریں عبور ہوچکی ہیں۔
نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد نے کہا کہ اسرائیلی حملے نے قطر سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں رہائشی علاقوں، اسکولوں اور سفارتخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے نے امریکا کو یہ ثابت کر دیا کہ خطے کی تمام سرخ لکیریں عبور ہوچکی ہیں جبکہ حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت چھوڑنے پر آمادہ ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا غزہ پر حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھی، غزہ میں پیش آنے والے واقعات ہمارے لیے انتہائی مایوس اور حیران کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگر ثالث غزہ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے انتہائی مصروف عمل ہیں اور دونوں فریقین آمادہ ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور انہیں معاہدے پر پابند رہنا چاہیے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم بدستور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ یقینی بناجائے کہ جنگ بندی از خود برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ اسرائیل فوج کی بم باری سے غزہ میں ایک روز میں 46 بچوں اور 20 خواتین سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر دیگر ممالک کی جانب سے بھی مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ جوہین ویڈیفل نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اسرائیل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہر کریں اور مزید خون ریزی سے رک جائیں
 حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی
حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی