وفاقی و صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدیں گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-7
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جبکہ رواں سال کیلیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع فوڈ سیکورٹی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ذرائع کے مطابق عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومتیں مجموعی طور پر 6.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان نہیں، جیل ذرائع
—فائل فوٹواڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت یاب ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے کوئی بات زیرِ غور نہیں۔
اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔