پشاور ہائیکورٹ کا درخواست گزار افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دے دیا۔
افغان طالبہ کی داخلہ سے متعلق درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار طالبہ کو افغان پاسپورٹ نہ ہونے کی بنیاد پر داخلے کے عمل سے نہ نکالا جائے۔ افغان طلبہ کو مخصوص سیٹوں پر داخلہ کے لیے افغان پاسپورٹ اور ویزا رکھنا ضروری ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار طالبہ کے وکیل کے مطابق پاک افغان بارڈر بند ہے، بارڈر کی بندش سے پاسپورٹ کے حصول میں کچھ وقت لگے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق انہیں پاسپورٹ نہ ہونے کی بنیاد پر داخلہ سے محروم رکھا جا رہا ہے، فریقین اس حوالے سے تفصیلی جواب جمع کریں، اس دوران افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالا جائے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ درخواست داخلے کے عمل سے نہ درخواست گزار افغان طالبہ طالبہ کو
پڑھیں:
محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔