پشاور یونیورسٹی: گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پراسرار طور پر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-19
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی یادگار تصویر—فائل فوٹوایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں پائی گئیں، مقتولہ کی آنکھوں پر سوجن اور ناک سےخون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھیں، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے 67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔
یاد رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت 3 افراد شامل ہیں۔
ڈی پی او ہارون الرشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کر کے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا۔