WE News:
2026-07-24@02:00:56 GMT

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا طبی معائنہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں مکمل کر لیا۔

????پمز ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف اور جنرل سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر طارق عبداللہ شامل۔

ماہر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار اور ماہر ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشر بھی ٹیم میں شامل۔

پمز…

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 9, 2025

معائنے کے لیے پمز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہر پیتھالوجی ڈاکٹر ثمن وقار، ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر مبشر اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔

ٹیم نے معائنہ مکمل کرنے کے بعد جیل سے واپسی کی اور جیل حکام کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے گی۔

یہ معائنہ جیل حکام کی درخواست پر کیا گیا تھا تاکہ عمران خان کا مکمل طبی جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی طبی معائنہ عمران خان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی وی نیوز عمران خان کا اڈیالہ جیل کی ٹیم

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک