2025-06-09@14:12:19 GMT
تلاش کی گنتی: 13201
«طیاروں کی»:
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی...
لندن: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن کے ممتاز تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں برطانوی پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینک اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو امریکی تحویل میں لینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ غزہ کو اپنی تحویل میں لے کر وہاں فریڈم زون بنادے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں، صدر ٹرمپ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس غزہ کے لیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پہلے بھی غزہ کو امریکی تحویل میں لینے کی بات کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں ہے۔ مزید پڑھیے: ترک صدر اردوان نے غزہ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2024-25 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی جبکہ افراط زر کی شرح کم ہو کر 4.6 فیصد پر آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برس پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جو اب کم ہو کر 11 فیصد ہو چکا ہے، یہ شرح نصف سے بھی کم ہونا معیشت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، جسے نگران وزیر خزانہ نے ٹریک پر رکھا، یہ ان کی قابل...
ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کو 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے نتیجے میں موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ آسمان جزوی ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہو کر 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو موسم کی مجموعی صورتحال کو متاثر کرے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس...
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، 9 سے 12 جون اسلام آباد، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی، کشمیر، جی بی میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی، گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چترال، دیر اور بالائی علاقوں میں...
پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی میگزین ٹیسٹ اٹلس نے سو شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کردی۔ دنیا کے بہترین ناشتوں میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے شامل کرلیے گئے ہیں،پاکستان کے حلوہ پوری اور سری پائے کو 100 شاندار ناشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پرہےجبکہ سری پائے کو 40 نمبر میں رکھا گیا ہے,ترکیہ کا روایتی ناشتہ’کہوالتی’ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا,جس میں روایتی قہوے کےساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور سے افسوسناک خبر ہے جہاں شمالی ملائیشیا میں طالبعلموں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی بس ایک منی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، اور یہ سب سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے طلباء تھے۔حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق بس ممکنہ طور پر بے قابو ہو کر...
سٹی 42 : اورکزئی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق سوزوکی وین کھائی میں گرنے سے 1 بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئی ہے، جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی سی عرفان الدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بدقسمت خاندان کوہاٹ سے لویر اورکزئی عید پیکنک منانے جا رہے تھے، ڈرائیور نے پہاڑی پر گاڑی کھڑی کی جو خود روانہ ہوکرکھائی میں گر گئی ۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ
متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں متعلقہ پانیوں میں چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤنینگ کی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور طرز عمل کے مطابق ہیں۔ چین نے ہمیشہ دفاعی قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے اور امید کرتا ہے کہ جاپان منطقی نقطہ نظر اپنائے گا۔ Post Views: 6
---فائل فوٹو سابق نگراں وزیرِ خزانہ گوہر اعجاز نے ملک میں اقتصادی استحکام اور برآمدات کی ترقی کا روڈ میپ جاری کیا گیا۔گوہر اعجاز کی جانب سے جاری کیے گئے روڈ میپ میں 9 نکات پر مشتمل حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔سابق نگراں وزیر نے وفاقی حکومت کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں کہا کہ صنعت کاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، مستقل 5 سال کی صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے۔ ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں: اقتصادی سروے جاریوزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے مطابق شرح سود 6 فیصد اور صنعت کے لیے...

پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک سے متعلق بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف کی حالیہ قسط میں مشکل کا سامناتھا، بھارتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے قسط روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا ان کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا سامنے کررہے ہیں، کلائمیٹ فنانس ہماری ضرورت ہے،وزیرخزانہ نے کہا...
ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے، بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے سے بتایا کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔ ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار...
اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اربوں روپے کی سرکاری تشہیر کے لیے مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار سال 2025-26 میں 12 ارب سے زائد کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا، گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی گئی۔ آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت، مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول ہے۔...
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی وفد واشنگٹن اور نیویارک کے کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گیا ہے۔ وفد کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ گشیدگی پر پاکستان کا موقف پیش کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک؛ چیئرپرسن، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور سابق وزیر برائے اطلاعات و موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمان؛ قومی اسمبلی کی...
پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ واردات میں سابق منگیتر ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دولت پور کے نواحی گاؤں اللہ دتہ کلیار میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے گھر میں گھس کر دونوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ غلام مرتضیٰ کلیار اور 32 سالہ منیراں کلیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں مقتولہ کا سابق منگیتر ملوث ہے، جو ان کی پسند...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مسابقتی قوانین کی شرائط سے استشنی جائنٹ وینچر منصوبوں کے لئے دیا گیا، معاہدوں کا قانونی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ لاجسٹکس میں بین لاقوامی سرمایہ کاری اور لاجسٹکس میں جدت آئے گی، کمیشن نے بعض شرائط کے ساتھ شیئر ہولڈر معاہدوں کی اجازت دی۔ منظور شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید ذرائع کے مطابق سالانہ 30 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس بدستور 3 فیصد رہنے کا امکان...
اسلام آباد:ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جب کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو سال بھر ذہنی کرب سے دوچار رکھا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں رد و بدل پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیا مہنگی ہوئی ہیں جب کہ چند اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں آٹا، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، وہیں چکن، گوشت، چینی، انڈے اور گھی سمیت کئی ضروری اشیا مہنگی ہو گئی ہیں، جس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیاہ ے...
---فائل فوٹو پنجاب کے شہر چونیاں کی مقامی شوگر ملز سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت طبعی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے، یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چل سکے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے مارچ میں چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش ملی تھی۔پولیس کے حکام کے مطابق نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ 30 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس بدستور 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، سالانہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔ یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے...
ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں سورج کی تپش کم نہ ہو سکی، صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم گرم رہے گا، شہر میں بارش...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔ عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘ https://www.instagram.com/reel/DKpE-QWCQkV/ امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس...
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے آپ سے منسوب ایک بیان کی تردید کی ہے، جس میں ان سے منسوب کیا گیا کہ بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے اپنے آپ سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان سے ہر شعبے میں ایک دہائی پیچھے شمار کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کا حریف کہنا پاکستان کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔ Fake https://t.co/LhcNou4EUu — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 7, 2025 شاہد آفریدی کی جانب سے مختصر ترین اس تردید پر ایکس...
غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 فلسطینی شہید اور 393 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے علاقے جمالیہ، جنوبی شہر رفاح سمیت مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا۔ بمباری کے دوران کتائب المجاہدین کے سینئر کمانڈر اسعد ابو شریعہ بھی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے دوران شہریوں پر کی گئی اسرائیلی فائرنگ سے اب تک 115 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ میں اسپتالوں پر دباؤ شدید ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی خطرات سے دوچار ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے...
ریا چکرورتی بالی وڈ کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں جو اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب ان کے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔ اداکارہ ریا چکرورتی پر اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی پر اکسانے کا الزام تھا۔ تاہم حال ہی میں شانت سنگھ راجپوت کیس سے بری ہونے کے بعد ریا نے انکشاف کیا کہ اداکار کی موت اور اس کے بعد ہونے والی جانچ پڑتال کے باعث ان کی زندگی کس طرح تباہ ہو گئی۔ ریا اور ان کے بھائی شووک چکرورتی دونوں کو تفتیس کے دوران جیل جانا پڑا تھا اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے ان...
---فائل فوٹو محکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے...
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار پاکستان کے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ماورا کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے ‘ثبات’ ‘نیم’، ‘سمی’، ‘جفا’، ‘نوروز’، ‘سمی’، ‘قصہ مہربانو کا’، ایک تمنا لاحاصل سی’ اور ‘آنگن’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں صرف ایک فلم ‘صنم تیری قسم’ میں کام کرکے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی جو پہلی ریلیز پر تو سوائے ایک گانے ‘تو کھینچ میری فوٹو’ کی مقبولیت کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی البتہ دوبارہ ریلیز پر سپر ہٹ قرار پائی۔ اداکارہ نے سال 2025 فروری میں اپنی دیرینہ محبت امیر گیلانی سے اچانک...
معروف شاعرہ پروین شاکر کے بیٹے و فلم پروڈیوسر سید مراد علی نے اس سیاستدان کا نام بتا دیا جس نے انکی معاونت کی۔ ان دنوں پاکستانی ہارر فلم ‘دیمک’ کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کو سنیما گھروں میں شوق سے دیکھا بھی جارہ ہے۔ رافع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور یہ ان کی بطور رائٹر پہلی فلم ہے۔ فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔ اس فلم کو پروڈیوس کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ فنِ شاعری میں مہارت رکھنے والی شاعرہ پروین شاکر کے بیٹے ہیں جنکا...
صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات کردی گئی جبکہ انفنٹری بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم نے پوزیشنیں سنبھال لی۔ احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ سخت صدارتی اقدامات پر گورنر نیوسم نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا۔ امریکا میں پُرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔ Post Views: 5
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی قیادت کو رواں سال حج کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی پریس کے مطابق بدھ سے اب تک تقریباً 14 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اور کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ سعودی عرب نے اس سال کے حج انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی اور...
ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد امجد کا ایک...
بالائی وادی نیلم یونین کونسل لوئر گریس کے علاقے آج کے جدید دور میں بھی صحت، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تقریباً 21 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا علاقہ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے راجہ ابریز کی رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آزاد کشمیر بنیادی سہولیات حقوق وادی نیلم
لندن: پاکستانی سفارتی وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ چکا ہے۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سبزیاں صرف غذائی ضرورت ہی نہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں۔ جدید sطبی تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ متوازن غذا میں سبزیوں کی شمولیت نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ذہنی سکون اور طویل زندگی کی ضمانت بھی بنتی ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق وہ افراد جو روزانہ تازہ سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں، وہ دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کئی اقسام کے سرطان جیسے مہلک امراض سے بہتر طور پر محفوظ رہتے ہیں۔ خصوصاً پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ اور میتھی میں آئرن، وٹامن K، فولیٹ اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو خون کو صاف کرنے، جسمانی...

گریٹا تھنبرگ کی امن مشن کشتی،غزہ جانے والی امداد کو روکنے کا حکم، اسرائیلی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ (Israel Katz) نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی امدادی کشتی میڈلین کو غزہ پہنچنے سے قبل روک دے، یہ کشتی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ کے مظلوم شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈلین کشتی اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے، کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار ہیں، امدادی مشن کا آغاز 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار...
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فعال قیادت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جامع حکمت عملی کے سبب پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں پیش رفت کی ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی...
پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی راہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی راہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک متنازع پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفریدی کے نام سے ایک تصویر اور پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی تھی، جس میں مبینہ طور پر انہیں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ “انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔”پوسٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں۔تاہم شاہد آفریدی نے اس پوسٹ پر فوری ردعمل دیا اور اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر مذکورہ...
میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات، انٹیلی جنس نظام اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق ہزاروں حساس اور خفیہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دستاویزات نہ صرف اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں اور تنصیبات سے متعلق ہیں بلکہ ان میں امریکا، یورپی ممالک اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ سفارتی و اسٹریٹجک روابط کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔اسماعیل خطیب نے اس کامیابی کو ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی “بڑی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جنہوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیوجی شہیدی کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کےترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر بھی پاکستان نے اپنی روایت کے مطابق خیر سگالی اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ علامتی تقریب اس بات کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیاسی قیادت سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے، انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے قازقستان کے صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کیوزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے جے یو پی کے سیکریٹری جنرل اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی...
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری اور شدید سے شدید سانس کی بیماری پر نظر رکھنے کیلئے مربوط بیماریوں کی نگرانی کے پروگرام کے تحت ریاست اور ضلع کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے 770 نئے کیسس درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کوویڈ کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر فرضی مشقیں کی جائیں۔ اتوار کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کیرالا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، اس کے بعد گجرات، مغربی...
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان اور حکمران جماعت کے رکن زاہد خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ اضافہ خود ہی واپس کردینا ہے۔ سینئر سیاست دان زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز کا شکار ہے، ایسے وقت میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عالمی مالیاتی...
اسلام آباد: پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ اعداد و شمار...
فائل فوٹو ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ گورو ارجن دیوجی کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔سکھ یاتریوں نے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے 9 جون کو پاکستان آنا تھا، بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر سردار رمیش سنگھ اروڑا و دیگرحکام واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے۔ترجمان کے مطابق واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے، پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کریں گے۔
غزہ میں امداد تقسیم کرنیوالے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بند کیے جانیوالے دو پوائنٹس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں 27 مئی سے اب تک امداد وصولی کیلئے آنیوالے 100 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں امداد کے حصول کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غذا کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعے میں 5 فلسطینی شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن...
عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام الٰہی امتحانات میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امامت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید قربان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہؑ کی بے مثال قربانی کو آج بھی دنیا بھر میں سلامِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ آپؑ نے خدائے واحد کی رضا کے لیے اپنی سب سے عزیز ہستی کو راہِ خدا میں قربان کرنے کا عزم کیا، جو ایثار، اخلاص اور توحید کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ...

شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک مثال...
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی کی تازہ لہر کے بعد حکام نے متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ارمبائی تنگول نامی انتہا پسند میتئی گروپ کے کمانڈر سمیت 5 افراد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت امپھال میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو نذر آتش کیا اور کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ اضلاع...
کلیم اختر :عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مذہبی اور فلاحی تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ مساجد، مدارس اور فلاحی اداروں کے رضاکار مختلف علاقوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں وصول کی جا رہی ہیں۔ کھالوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اداروں نے کھالیں جمع کرنے کے لیے عارضی کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ شہری بھی مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت رضاکاروں کو کھالیں عطیہ کر رہے ہیں۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ریاستی حالات کو لیکر مسلسل خاموش رہے، نہ کبھی عوام سے مخاطب ہوئے، نہ کسی نمائندہ وفد سے ملے اور نہ ہی منی پور کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے بھارتی ریاست منی پور میں مسلسل جاری بحران پر بی جے پی کی حکومت اور خاص طور پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری کئے گئے تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد، لاقانونیت اور عوام کی بے بسی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبال،...
تاریخی ڈرامہ سیریل "دیرلیش: ارطغرل غازی” سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے دورے سے جڑی دلچسپ یادیں بتا دیں۔ سب کے دلوں پر راج کرنے والے انگین آلتان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ یادگار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام کے دوران کورونا کے باوجود لوگ وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے۔ ایک بار وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے جب چند افراد اچانک ان کے کمرے میں تصاویر بنوانے آگئے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ کورونا جیسی کوئی چیز نہیں اور اس سے کوئی نہیں مرتا۔ انہوں نے مزید...
پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کی جیت پاکستانی قوم کے نام کر دی۔پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے ٹیلیفون کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعطم آفس سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان عزت مآب ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان کا شکریہ...
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ #Breaking #India: Helicopter makes emergency landing on #Kedarnath National Highway in #Uttarakhand. The helicopter, operated by Crestel Aviation Private Limited, was flying from #Sirsi with passengers when it made a precautionary landing on a road instead of the designated… pic.twitter.com/xdSjpuEwc8 — ⚡️???? World News ????⚡️ (@ferozwala) June 7, 2025 لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا، واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور جمہوری اختلاف رائے اور جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ...
سٹی42: ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ نہر سے نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ اپنی کہانی کی وجہ سے تو خبروں میں ہے ہی، اب ایک خوشگوار حیرت بھی مداحوں کا انتظار کر رہی ہے، عامر خان کی 91 سالہ والدہ زینت خان اس فلم میں پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زینت خان فلم کے شادی کے گانے میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی، یہ ان کا پہلا فلمی تجربہ ہوگا اور عامر خان کے لیے ایک خاص جذباتی لمحہ بھی۔ عامر خان نے انکشاف کیا کہ ایک دن ان کی والدہ نے اچانک شوٹنگ پر آنے کی خواہش ظاہر کی۔ ’امی نے صبح فون کر کے پوچھا کہ کہاں شوٹنگ ہو رہی...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ ہونے والے کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید کردی ہے۔ اپنے ایک بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اُن کو کئی کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا رواں ماہ سعودی کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا، النصر کلب ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ النصر کلب کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ رونالڈو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہو۔ Post Views: 5
سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدامات مدینہ کے زائرین کو ایک منظم، پُرامن اور روحانی طور پر خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہیں۔ مدینہ ریجن کے گورنر اور حج و زیارت کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان کی براہِ راست نگرانی میں متعلقہ ادارے حج کے بعد کے مرحلے کے لیے جامع عملی منصوبے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ زائرین کے ابتدائی قافلے اتوار کی شام، 12 ذو الحجہ کو بسوں اور حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔ ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے...
ویب ڈیسک :کے پی میں عید کی رات طوفانی بارش ، ژالہ باری، سیلاب نے تباہی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش ، ژالہ باری ، سیلاب نے تباہی مچادی ،گذشتہ رات ضلع خیبر میں طوفانی آندھی، بارش اور ژالہ باری سےمتعدد مقامات پر گھروں اور حجروں کی دیواریں گر گئیں۔ طوفانی بارش سے علاقہ ملک دین خیل میں مکان منہدم ہو گیا جبکہ سولر پینل ٹوٹنے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ۔ عید کا دوسرا روز : قربانی کیساتھ کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار بارش سےندی نالوں میں طغیانی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔
واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
عید کے دوسرے روز لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھر محکمہ موسمیات کی ملک گیر پیشگوئی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافتی ذمہ داریاں بھی کھلاڑیوں کو سونپ دیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر خصوصی عید شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کو اوپنر محمد حارث نے ہوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی سی بی کی جانب سے عید اسپیشل شو کو زیر بحث ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداح سوال اُٹھارہے ہیں کہ اسٹار کرکٹرز کو کیوں حصہ نہیں بنایا گیا۔ ادھر بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں سے ہوسٹنگ کروانے پر صحافتی حلقوں میں اس روایت کو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافتی ذمہ داریاں بھی کھلاڑیوں کو سونپ دیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر خصوصی عید شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کو اوپنر محمد حارث نے ہوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی سی بی کی جانب سے عید اسپیشل شو کو زیر بحث ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداح سوال اُٹھارہے ہیں کہ اسٹار کرکٹرز کو کیوں حصہ نہیں بنایا گیا۔ مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے ادھر بورڈ کی جانب سے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدرمملکت نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
احسن اقبال—فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شکر گڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید کی والدہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔شہید معظم کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔ احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیاوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جن ماؤں کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی بھارت کے فسادیوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔احسن اقبال کا یہ...
سٹی42: سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وہ طبقہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو اب ٹیکس دینا ہوگا، وڈیروں اور اشرافیہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم نے شیڈو بجٹ پیش کیا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کر کے ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ پی آئی بی گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...