Nawaiwaqt:
2025-10-28@21:05:52 GMT

ٹرک کی سکول بس کو خوفناک ٹکر، بس نالے میں جا گری،21 بچے زخمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ٹرک کی سکول بس کو خوفناک ٹکر، بس نالے میں جا گری،21 بچے زخمی

شیخوپورہ میں ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی،21بچے زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق   بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا، سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، طبی امداد دے دی گئی جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سموگ میں اضافے کا معاملہ، سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو ابتدائی سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث سانس، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے تھے، بعد ازاں چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو ابتدائی سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث سانس، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے ابھی تک واضح کیا ہے کہ کسی بھی ادارے نے سکول بند کرنے یا چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں۔ سکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر لگا کریں گے، سکولوں میں چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔ ٹیچرز کو 2 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔ جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوا کرے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لگا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی
  • شیخوپورہ: اسکول بس ٹرک کی ٹکر سے نالے میں گر گئی، 21 معصوم زخمی
  • شیخوپورہ: ٹرک کی ٹکر سے سکول بس نالے میں گر گئی، 21 بچے زخمی
  • ڈراؤنی فلمیں دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں؟
  • ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، وین ڈرائیور سمیت 6 بچے جھلس کر زخمی
  • کراچی: ناظم آباد میں اسکول وین میں خوفناک آگ لگ گئی، 6 طلبہ جھلس گئے
  • کراچی: اسکول وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے
  • سموگ میں اضافے کا معاملہ، سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟
  • کراچی :سکول وین میں آگ لگ گئی،  8بچے جھلس گئے