کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
صدر موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کا نام معیز تھا، معیز موبائل فون کا تاجر تھا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق معیز کی موت کے بعد رواں سال مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔