Al Qamar Online:
2025-12-09@17:02:53 GMT

عمان میں انسداد بے روزگاری کے اقدامات

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

عمان میں انسداد بے روزگاری کے اقدامات

مسقط: عمان کی حکومت نے متعدد پیشہ ورانہ اسامیوں کے لیے لازمی لائسنس سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی وزارتِ محنت نے توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں میں متعدد پیشہ ورانہ اسامیوں کے لیے لازمی لائسنس سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت نے ایک اصلاحی مدت (کریکشن پیریڈ) کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے دوران ادارے اور ملازمین اپنے لائسنس حاصل کر کے قوانین پر عمل یقینی بنا سکتے ہیں۔ حکومتی اعلان مذکورہ پالیسی کے تواتر میں ہے، جس میں بتایا گیا کہ توانائی اور مائننگ کے مخصوص پیشوں سے وابستہ کارکنوں کے لیے عمانی ایسوسی ایشن برائے توانائی و مائننگ اسکلز سے لائسنس لینا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملکی افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ، لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور پیشوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کے سبب بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں بس کے ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے، امدادی سرگرمیاں کرلی گئیں خطرے کی کوئی بات نہیں۔ حادثے کے بعد روٹ کلیئرنس کے لیے مشنیری طلب کی گئی، ڈرائیور کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے اور اچانک طبعیت خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ بی آر ٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس: فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ
  • سعودی عرب کا حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان
  • بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے، شہباز شریف
  • بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان
  • بھارت: 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان
  • پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • عمان جانے والے ہوشیار، حکومت نے انرجی سیکٹر میں نیا ’لائسننگ سسٹم‘ نافذ کردیا
  • مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ