ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
طلال چوہدری—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈ لائنز کراس کرنے والے کی سیاست ختم شد ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے آمریت کا بھی سامنا کیا ہے، سیاسی آمر بانیٔ پی ٹی آئی کا بھی سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے ن لیگ کو ختم کرنے کی کوشش کی، عوام ہمیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، پنجاب کا کسی صوبے سے موازنہ کر لیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سے مدد لینا، بھارتی ایجنڈا آگے بڑھانا، 9 مئی کیا یہ کوئی سیاسی جماعت کر سکتی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائنز کراس کرنے والے کی سیاست ختم شد ہے، فیض حمید کو ریڈ لائنز کراس کرنے پر سزا ہوئی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری توجہ عوام کی زندگی بہتر بنانا ہے، دہشت گردی ختم کرنی ہے، جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کیوں نہ ہو؟
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بہت سارے فیصلے فیض حمید کے مشورے سے کیے تھے، کافی چانسز ہیں کہ حکومت سے نکلنے کے بعد جو کچھ ہوا ان کے مشورے پر ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کو پتہ ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر پر کیا پکنا ہے، اس کا فیصلہ بھی فیض حمید کرتے تھے۔
اُن کا کہنا ہے کہ بینفیشری تو اس سب میں پی ٹی آئی تھی، نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا، ادارے خود احتسابی کر رہے ہیں، عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی کرنی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا سیاست بھی کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریڈ لائنز کراس طلال چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہ فیض حمید
پڑھیں:
عمران، فیض حمید گٹھ جوڑ تباہی، عوام کو تقسیم کیا: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ نے تباہی کی ، عوام میں تقسیم بڑھی، اداروں پر اعتماد میں کمی ہوئی، جمہوری نظام کو نقصان ہوا ، ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا، جھوٹے بیانیہ کے ذریعے عوام کو تقسیم کیا ، لوگوں اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کیں، فیض حمید پولیٹیکل انجنئیرنگ کرتے رہے ، پاکستان ان کے غیر آئینی اقدامات کا خمیازہ بھگت رہا ہے ۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف کی حکومت کو غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا، شہبازشریف، مریم نواز، اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمات بنائے گئے، گرفتار کیا گیا، ایک جماعت کو سیاسی فائدہ پہنچایا جاتا رہا، سیاسی تاریخ میں اس فیصلے کے دور رس سیاسی نتائج برآمد ہونگے، سیاسی بحران کی وجہ فیض حمید کے غیر قانونی اقدامات تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، اتنی طاقتور شخصیت قانون کے شکنجے میں آئے گی کسی کو یقین نہیں تھا ، فیض حمید نے ریاستی پوزیشن کو ذاتی پسند ناپسند کے تحت استعمال کیا ، قومی مفاد کے نام پر طاقت کا استعمال کر کے غیر آئینی طور پر حکومت کو بنایا اور گرایا، فیض حمید کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا، فیض حمید کی مرضی کے مطابق لیگل ٹیم فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ فیض حمید کو چار الزامات پر چودہ سال کی قید سنائی گئی، یہ فیز، ون ہے ، فیز ٹو بھی ہوگا ، سزا کا ملنا کسی جماعت یا حکومت کی فتح نہیں بلکہ آئین کی سربلندی اور قانون کی فتح ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں ایک ایسا پہلا فیصلہ آیا ہے ، اس نوعیت کا فیصلہ پہلے پاکستان میں نہیں ہوا ، طاقتور سمجھی جانیوالی شخصیت فیض حمید کے خلاف فیصلہ آیا۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ سزا کے بعد کسی کو سیاسی انجینئرنگ کی جرات نہیں ہو گی ، پاکستان کی فوجی تاریخ میں سزا سےخود احتسابی پر اعتماد بڑھے گا ، فیلڈ مارشل نے ثابت کیا جو تجاوز کرے گا اس کا احتساب ہو گا ، فیض حمید اب موجود نہیں، اب ہوش کے ناخن لیں۔ ابھی دوسری قسط باقی ہے ،فائدہ اٹھانے والوں اور سہولت کاروں کے مقدمات ابھی آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعدد ملاقاتیں کرائی گئیں، بانی پی ٹی آئی جیل کو پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جو ہمارا دشمن کر رہا ہے وہی پروپیگنڈا یہ لوگ کر رہےہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج کی دھاک پوری دنیا میں بیٹھی ہے ، ایسی پذیرائی پہلے پاکستان کو نہیں ملی تھی، وزیراعظم کو پوری دنیا میں عزت مل رہی ہے ۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دنیا کے اہم ممالک آپ سے تعلقات بہتر بنانےکیلئے قدم سے قدم ملانا چاہتے ہیں، دہشتگردوں سے جنگ لڑی جا رہی ہے ، ایک شخص ایسا پروپیگنڈا کروا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، اس پروپیگنڈا کو ایکسپوز کرنا ہماری ذمہ داری ہے،یہ کہنا غلط ہے کہ بانی سے ملاقاتیں نہیں کرائی جا رہیں، ماضی میں بانی سے سیاسی رہنما، وکلا، بہنوں اور فیملی کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔
ان کا کہناتھا کہ معرکہ حق میں ،9اور10مئی کو اللہ نے عزت دی، پاکستان نے بھارت کے 6جہاز گرائے، پوری دنیا میں پاکستان کو عزت مل رہی ہے، آج دنیا پاکستان کے تعلقات اچھی کر رہے ہیں، جیل میں بیٹھا ایک شخص فوجی قیادت کےخلاف نفرت پھیلا رہاہے، افغانستان کے ساتھ پوری کوشش کی کہ بات چیت سے مسائل حل ہوں، افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ذمہ داری افغان طالبان رجیم ہے، مسلح افواج کے جوان کےپی میں دہشتگری کی جنگ میں جانیں دےرہےہیں۔