وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو 

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج فوج نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ سب کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہوں یا بانیٔ پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی۔

’جیو نیوز‘ کے سوال پر کہ کیا جنرل باجوہ بھی اس گروپ کا حصہ تھے انہیں بھی سزا ملنی چاہیے؟ طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ اس ادارے نے ایک تگڑا احتساب کر کے دیا ہے، وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا

وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد عدلیہ کو بھی چاہیے کہ تیزی سے انصاف کے تقاضے پورے کرے، اس فیصلے کی پریس ریلیز کا آخری پیرا معنی خیز ہے، اس پر غور کرنا چاہیے، انہیں خود اپنا احتساب کرنا چاہیے، اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فیض حمید عہدے پر نہ ہوتے تو بانیٔ پی ٹی آئی کی کبھی حکومت بھی نہ بنتی، 9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے؟ کیا قیامت والے دن ہوں گے؟ وہ ادارہ جسے کہتے تھے کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، آج ایک مثال قائم کی ہے، باقی کب کریں گے؟ وہ سیاسی جماعت جو اس میں شامل رہی ہے وہ اپنی خود احتسابی کب کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ کون سا سیاست دان تھا اور سیاسی جماعت تھی جو مستفید ہوتی رہی، جنہوں نے اپنے اتنے بڑے افسر کو سزا دی کیا وہ چاہیں گے، باقی کسی کو معافی ملنی چاہیے، یہ گٹھ جوڑ تھا سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، اس گٹھ جوڑ اور غیر آئینی اقدام کا نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔

جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔

طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو بانیٔ پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا دکھائی دے رہا ہے؟

جواب میں وزیرِ مملکت نے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں سب کو پتہ ہے، بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاست ہی فیض حمید کے گرد گھومتی تھی، فیض حمید عہدے پر نہ ہوتے تو بانیٔ پی ٹی آئی کی کبھی حکومت بھی نہ بنتی۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی ان کا گٹھ جوڑ تھا، ان تمام کے پیچھے جو آرکیٹیکٹ تھا وہ پکڑا گیا ہے، جو اس کے ساتھ بینفشری تھا جس نے فائدہ لینا تھا اس کو بھی کٹہرے میں آنا چاہیے، یہ ایک کلب بنا ہوا، سب نے سوچا تھا ہم ایک دوسرے کو فائدہ دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے پی ٹی آئی نے کہا کہ فیض حمید گٹھ جوڑ

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین