سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے پاکستان کے حوالے سے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو دہشگردی کا کیوں نہیں ہو تا؟
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری اوروزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر چوبیس گھنٹےمیں ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں۔ جبکہ ایکس دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک رسائی نہیں دیتا۔ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ برازیل ماڈل میں ایکس کی بندش اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ وزیر مملکت قانون نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہیں ، ورنہ ہم ایکشن پر مجبور ہوجائیں گے، چوبیس جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا تھا۔ سوشل میڈیا پرجدید ٹیکنالوجی اے آئی اورالگوریدم سے دہشتگردی پھیلائی جاتی ہے۔ اس معاملے پر کچھ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا رسپانس انتہائی کمزور ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث انیس اکاؤنٹس بھارت اور اٹھائیس افغانستان سے آپریٹ کئے جارہے تھے۔ ایکس اور فیس بک کا دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کیخلاف رسپانس انتہائی کمزور ہے۔ حکومت پھر مطالبہ کرتی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں۔ افغانستان سے چالیس کالعدم تنظیموں کے آپریٹ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی اور دیوار ہے۔ اگر یہ دیوار کمزور ہوئی تو مغرب تک دہشتگردی کی اس آگ کی لپیٹ میں آجائےگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پلیٹ فارم طلال چوہدری کہا کہ
پڑھیں:
طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔
طلال چوہدری نےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔