پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق 28 نومبر سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔دو ہفتے کی مشق کا مقصد باہمی رابطہ اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ مہمانِ خصوصی تھے اور چین کے سینئر حکام نے خصوصی شرکت کی ۔چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان آرمی بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
مہمانوں کو مشق کی نوعیت، مقاصد اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی ۔ شرکا نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا ۔پاک فوج اور پی ایل اے کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا گیا۔واریئر نائن مشق پاکستان اور چین کے مضبوط دفاعی تعاون کا واضح مظہر ہے۔دونوں ممالک کی افواج کا خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔