مدرسہ امام علی (ع) میں یوم ولادت حضرت زہرا کی مناسبت سے تقریب، فارغ التحصیل طلاب کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ایوارڈ یافتہ طلاب میں آقای محمد ثقلین واحدی، غلام عباس ملک، سید اخلاق حسین نقوی، فیاض حسین، رضوان اصفہانی ہندی، محمد رضا مقدسی، عرفان علی عابدی، ابراہیم خلیلی، حسن غدیری، سید ثمر عباس، محمد عابدین، سید نظر عابدی اور رجب علی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ امام علی علیہ السلام میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے رئیس حجت الاسلام سید سلمان نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے، کیونکہ اسرائیل صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا دشمن ہے۔ یہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں بن سکتا۔ اس وقت غزہ کے عوام پر بہت ظلم و ستم ہو رہا ہے، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور عرب حکمران صہیونی ریاست کے قیام کو ہرگز تسلیم نہ کریں اور اسرائیل کے مظالم کو روکیں۔ حجت الاسلام سید منتظر مہدی نے سیرت و مقام سیدہ بیان کیا جبکہ مدیر محترم حجت الاسلام آقای نیاز علی اسدی نے مدرسہ علمیہ کے تعلیمی سسٹم ہر روشنی ڈالی۔
آخر میں سطح 2 اور سطح 3 سے فارغ ہونے والے طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ یافتہ طلاب میں آقای محمد ثقلین واحدی، غلام عباس ملک، سید اخلاق حسین نقوی، فیاض حسین، رضوان اصفہانی ہندی، محمد رضا مقدسی، عرفان علی عابدی، ابراہیم خلیلی، حسن غدیری، سید ثمر عباس، محمد عابدین، سید نظر عابدی اور رجب علی شامل تھے۔ نماز ظہرین باجماعت اور دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس پرنور محفل کا اختتام ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔