ہزاروں میٹر بلندی پر طیارے میں پھنسنے کے بعد اسکائی ڈائیور معجزانہ طور پر بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تصور کریں کہ آپ اسکائی ڈائیونگ کے لیے ہزاروں میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائیں، لیکن زمین کی طرف نہیں بلکہ طیارے کی دم پر اٹک جائیں—یہ سن کر یقین کرنا مشکل ہے، مگر آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ستمبر 2025 میں Cairns کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا، جہاں 4600 میٹر کی بلندی پر پیراشوٹس کی 16 وے فارمیشن بنانی تھی۔
تاہم جیسے ہی ایک اسکائی ڈائیور نے چھلانگ لگائی، اس کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے ونگ فلیپ سے ٹکرا گیا اور وہ فضا میں لٹکنے لگا۔ ڈائیور کا نارنجی ریزرو پیراشوٹ طیارے کی دم کے گرد لپٹ گیا، اور چند لمحوں کے لیے وہ سیکڑوں فٹ بلندی پر شاک میں لٹکتا رہا۔
یہ اسٹنٹ دراصل شوٹ کیا جا رہا تھا، لیکن پہلی چھلانگ کے ساتھ ہی منصوبہ دھڑام سے ختم ہوگیا۔ کچھ لمحات بعد، ڈائیور نے ہمت جمع کی اور چاقو سے ریزرو پیراشوٹ کی ڈوری کاٹ کر خود کو آزاد کر لیا۔ اس کے بعد مرکزی پیراشوٹ کھول کر وہ محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے میں کامیاب ہوا۔
اس حادثے سے طیارے کی دم کو کافی نقصان پہنچا اور پائلٹ کو کنٹرول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر خوش قسمتی سے وہ طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام نے نام، عمر یا دیگر ذاتی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم یہ واقعہ اسکائی ڈائیونگ کی دنیا میں ایک غیر معمولی اور یادگار لمحے کے طور پر محفوظ ہو گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔
دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔
اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔
ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔
اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔