ٹیک آف سے قبل طیارے میں کبوتر کی انٹری، مسافروں میں ہلچل
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ایک مسافر طیارے کو اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک کبوتر اچانک جہاز کے اندر آ گیا، جس کے بعد کیبن میں ہلچل مچ گئی، اس حیران کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین کے لیے نیا تفریحی موضوع بن گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائنز کی اس پرواز میں موجود عینی شاہدین کے مطابق کبوتر نہ صرف طیارے میں داخل ہوا بلکہ کیبن کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک مسلسل چکر لگاتا رہا۔ پرندے کی اچانک پرواز دیکھ کر کئی مسافر گھبرا گئے، کچھ کی زبان سے چیخ نکل گئی، جبکہ متعدد مسافر اپنے موبائل نکال کر اسی منظر کو ریکارڈ کرنے میں مصروف ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی لمحوں کی بے چینی کے بعد ماحول میں خوف کم اور دلچسپی زیادہ پیدا ہو گئی، کچھ مسافر کبوتر کو پکڑنے کے لیے نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ باقی لوگ ہنستے اور اس غیر متوقع تماشو گھڑی کو انجوائے کرتے رہے۔ آخرکار صورتحال معمول پر آ گئی اور پرواز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے لگی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی روایت کے مطابق طنز و مزاح کے تیر چلانے میں کوئی کمی نہ چھوڑی۔ کسی نے کبوتر کو “بغیر ٹکٹ مسافر” قرار دیا، تو کسی نے کہا کہ “یہ بھارت کی فلائٹس میں موجود بدنظمی کا زندہ ثبوت ہے”۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ برقرار ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت میں فضائی آپریشن شدید دباؤ کا شکار ہے؛ متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا سامنا کر رہی ہیں۔ ایسے میں ایک کبوتر کا اچانک طیارے میں گھس آنا بھی عوام کے لیے نیا موضوع بن گیا ہے—گویا آسمانوں میں افراتفری کے ساتھ اب پرندوں کی شرارتیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک
روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔
روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں طیارے کے فنی خرابی کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
روسی حکام نے کہا کہ حادثے کا یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
روس کی سرکاری انویسٹی گیٹو کمیٹی نے بھی طیارے میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ AN-22 طیارہ ایک قدیم فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے اور یہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے سروس میں ہے۔