لاہور ایئرپورٹ پر3 ماہ میں مختلف ایئرلائنز کے سیکڑوں مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سعید احمد: بغیر مکمل سفری دستاویزات کے سفر کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف ایئرلائنز کی جانب سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی تفصیلی فہرست مرتب کر کے ایئرپورٹ حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق,پی آئی اے کی مختلف پروازوں سے 536 مسافر آف لوڈ کیے گئے,تھائی ایئرویز کی لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز سے 251 مسافر آف لوڈ ہوئے,تین ماہ کے دوران کولمبو ایئرویز کی پرواز سے 325 مسافر آف لوڈ کیے گئے,فلائی جناح کی پروازوں سے 350 سے زائد مسافر آف لوڈ ہوئے,تابان ایئر کی پروازوں سے 50 مسافر تین ماہ کے دوران آف لوڈ ہوئے,فلائی دبئی کی پروازوں سے 508 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا,ازبکستان ایئر کی پروازوں سے 78 مسافر آف لوڈ ہوئے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ایئرپورٹ حکام کے مطابق زیادہ تر مسافروں کو نامکمل ویزا معلومات، سفری کلیئرنس میں خامیاں، دستاویزات کی عدم تصدیق یا انتظامیہ کی جانب سے درکار کاغذات کی عدم تکمیل کے باعث آف لوڈ کیا گیا۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ بیرونِ ملک سفر سے قبل اپنی سفری دستاویزات، ویزا، پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات کی مکمل جانچ ضرور کر لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔